قصور میں قرنطینہ کے مسئلے کی نشاندہی پر وزرا ء کا منفی ردعمل افسوسناک ہے‘ چوہدری منظور

قصور میں قرنطینہ نہیں بنایا گیا بلکہ یہ تفتان کی طرح کا بریڈنگ سنٹر ہے‘ جنرل سیکرٹری پی پی پنجاب

منگل 31 مارچ 2020 17:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2020ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری منظور نے کہا ہے کہ قصور میں قرنطینہ کے مسئلے کی نشاندہی پر وزرا ء کا منفی ردعمل افسوسناک ہے،قصور میں قرنطینہ نہیں بنایا گیا بلکہ یہ تفتان کی طرح کا بریڈنگ سنٹر ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ 100 سے زائد مشتبہ لوگوں کو اکٹھے ایک ہی جگہ رکھنا کونسی احتیاط ہے،اگر یہاں ایک شخص کابھی کرونا مثبت ہوا تو سب کو کرونا لگ سکتا ہے۔قرنطینہ کا مطلب ہے ہر مشتبہ شخص کو الگ کمرے میں رکھا جائے ۔قرنطینہ میں موجود لوگوں کے کل شام تک کوئی ٹیسٹ نہیں ہوئے تھے۔قرنطینہ میںتعینات ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس اور پولیس کو فوری حفاظتی لباس دیا جائے ۔