پیپلز پارٹی کی کورونا پر بلائی گئی ویڈیو لنک اے پی سی ایک دن کے لئے موخر کر دی گئی

منگل 31 مارچ 2020 17:07

پیپلز پارٹی کی کورونا پر بلائی گئی ویڈیو لنک اے پی سی ایک دن کے لئے موخر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2020ء) پیپلز پارٹی پنجاب کی جانب سے کورونا وائرس پر متفقہ حکمت عملی ترتیب دینے کے لئے بلائی گئی ویڈیو لنک آل پارٹیز کانفرنس آج ( بدھ) تک موخر کر دی گئی۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے بتایا کہ اے پی سی ناگزیر وجوہات کی بنا ء پر اے ایک دن کیلئے موخر کی گئی ہے ۔اے پی سی آج بدھ کے روز دوپہر دو بجے منعقد ہو گی جس میںکورونا اور اس سے پیدا ہونے والے حالات پر مشترکہ حکمت عملی کیلئے تمام جماعتوں متفقہ حکمت عملی مرتب کریں گی۔