قمر زمان کائرہ کی میر جاوید الرحمان کے انتقال پر تعزیت

منگل 31 مارچ 2020 17:07

قمر زمان کائرہ کی میر جاوید الرحمان کے انتقال پر تعزیت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2020ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے میر جاوید الرحمان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میر جاوید الرحمان نے اپنے والد کے انتقال کے بعد جنگ گروپ کی قیادت کی۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ میر جاوید الرحمان کی صحافتی خدمات کا ایک زمانہ معترف ہے،میر جاوید الرحمانہ اخبار جہاں جیسے شاندار جریدے کے بانی مدیر تھے،یہ میر خلیل الرحمان فیملی اور جنگ گروپ کے لیے شدید صدمے کا وقت ہے۔