دعا منگی اور بسمہ اغوا کیس میں گرفتار دو ملزمان انسداددہشت گردی عدالت میں پیش،

عدالت نے جسمانی ریمانڈ میں 5روز کی مزیدتوسیع کردی

منگل 31 مارچ 2020 17:12

دعا منگی اور بسمہ اغوا کیس میں گرفتار دو ملزمان انسداددہشت گردی عدالت ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2020ء) پولیس نے دعا منگی اور بسمہ اغوا کیس میں گرفتار دو ملزمان کو پھر انسداددہشت گردی عدالت میں پیش کردیا ،عدالت نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 5روز کی مزیدتوسیع کردی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ذوہیب اور مظفر کے خلاف دیگر مقدمات میں متعلقہ تھانوں کی پولیس تفتیش کررہی ہے،ملزمان نے بسمہ اور دعا منگی کو درخشان کے علاقے سے اغوا کیا،ملزمان کے دیگر ساتھی مفرور ہیں گرفتاری کے لیے کوشش کررہے ہیں،ملزمان کے کچھ ساتھی اندرون سندھ اور خیبر پختونخواہ مفرور ہوچکے ہیں،مفرور ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے محکمہ داخلہ سے اجازت لینا ہے،مفرور ملزمان کو گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر گرفتار کرنا ہے،دعامنگی کے اغوا کے دوران اس کا دوست حارث فائرنگ سے زخمی ہوگیا تھا،ملزمان دہشتگردی کی مزید سنگین وارداتوں میں بھی ملوث ہیں،جبکہ ملزمان نے عزیز بھٹی کے علاقے میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی،عدالت نے اغوا اور پولیس مقابلے سمیت تین مقدمات ملزمان کا مزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

عدالت نے پولیس سے ملزمان کے خلاف پیش رفت رپورٹ طلب کرلی دعا منگی جج کے سامنے اپنے اغوا کاروں کو شناخت بھی کرچکی ہے