بھارت میں سینکڑوں مسلمانوں کو زبردستی قرنطینہ سینٹرز منتقل کر دیا گیا

سپین میں کرونا سے ایک دن میں 849 ریکارڈ ہلاکتوں کے بعد ہلاک ہونے والوں کی تعداد 8,189 ہو گئی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 31 مارچ 2020 17:02

بھارت میں سینکڑوں مسلمانوں کو زبردستی قرنطینہ سینٹرز منتقل کر دیا ..
لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔31 مارچ۔2020ء) سپین میں کرونا سے ایک دن میں 849 ریکارڈ ہلاکتوں کے بعد تاحال وہاں کرونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 8,189 ہو گئی. سپین میں 94,417 افراد کرونا سے متاثر ہو چکے ہیں‘دوسری جانب اٹلی میں کرونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 11,600 سے تجاوز کر چکی ہے.دوسری جاب دنیا بھر میں کرونا متاثرین کی تعداد 7,77,000 سے زائد ہو گئی جبکہ دنیا کے 200 ممالک میں کرونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 37,561 ہو چکی ہے.بھارتی دارالحکومت دہلی میں ایک محلے کو سیل کر دیا ہے جہاں رواں مہینے ایک مذہبی فرقے کی جانب سے کیے جانے والے اجتماع میں 1000 افراد کے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے مسلمان اکثریتی علاقے نظام الدین سے سینکڑوں مسلمانوں کو زبردستی قریب موجود قرنطینہ سینٹرز منتقل کر دیا گیا ہے.

پولیس کے مطابق اس اجتماع میں شرکت کرنے والے افراد جن میں کئی ممالک سے آنے والے غیر ملکی بھی شامل ہیں وائرس کو بھارت کے مختلف علاقوں تک وائرس کو لے جا چکے ہیں جبکہ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت یہاں بھی امیتازی سلوک کررہی ہے اور وائرس کی علامات نہ ہونے کے باوجود مسلمانوں کو قرنطینہ سینٹرز میں منتقل کیا جارہا ہے .حکام کے مطابق نظام الدین مسجد میں اجتماع میں شرکت کرنے والے تین سو افراد میں کرونا وائرس کی علامات پائی جا رہی ہیں بھارت میں اب تک کرونا کے 1200 متاثرین سامنے آچکے ہیں جبکہ 32 ہلاکتوں کی بھی تصدیق کی گئی ہے‘بھارتی ریاست کرناٹک کی حکومت نے گھر میں قرنطینہ شدہ افراد کو ہر گھنٹے سیلفی بھیجنے کا حکم دیا ہے.کرناٹک کی حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ گھروں میں قرنطینہ افراد اب ہر گھنٹے کی سیلفی حکومت کو بھیجیں گے اور جو کوئی بھی اس نئے قانون کی خلاف ورزی کرے گا تو اسے حکومت کے زیر انتظام قرنطینہ سینٹر میں ڈال دیا جائے گا.بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاست کرناٹک میں یہ قانون اس وقت لاگو کیا گیا جب گھر میں قرنطینہ کے دوران 10 افراد فرار ہوگئے تھے جنہیں بعد ازاں ان کے ا?بائی علاقوں سے گرفتار کیا گیا اس قانون کے تحت گھروں میں قرنطینہ شدہ افراد رات 10 سے صبح سات بجے تک ہر گھنٹے اپنے سیلفی پلے اسٹور پر موجود ایپ کو ڈاﺅن لوڈ کر کے اس کے ذریعے بھیجیں گے جسے حکومت کی ایک ٹیم دیکھے گی.فرانس میں میں اساتذہ لاک ڈاﺅن کے باعث ہزاروں طلبہ سے رابطہ کرنے میں ناکام ہیں وزیر تعلیم میچل بلانکویر کی جانب سے منگل کو دیے جانے والے بیان کے مطابق استاتذہ اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ کرونا کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لیے کیے جانے والے حفاظتی اقدامات کے دوران طلبہ پڑھنا اور سیکھنا نہ چھوڑ دیں.

وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ ابتدائی اندازے کے مطابق ہم پانچ سے آٹھ فیصد طلبہ کو کھو چکے ہیں فراس میں ایک محتاط اندازے کے مطابق ایک کروڑ بیس لاکھ بچے پرائمری اور سیکنڈری سکول کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں جس کا مطلب ہے کہ تقریبا نو لاکھ 60 ہزار بچے اپنی تعلیم جاری نہیں رکھ پا رہے.حکام کی جانب سے مختلف نوعیت کے پروگرامز کے تحت بچوں کو تعلیم دیے جانے کے منصوبے زیر عمل ہیںجن میں آن لائن کلاسز اور والدین کو لیکچرز ای میل کرنے جیسے اقدامات شامل میں.گذشتہ سال دسمبر میں چین سے سر اٹھانے والا کرونا وائرس دنیا کے دو سو ممالک تک پھیل گیا ہے اب تک اس وائرس کی زد میں آ کر ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 37 ہزار پانچ سو 61 تک پہنچ چکی ہے اور سلسلہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا.اگر کرونا وائرس دنیا بھر میں متاثر ہونے والے افراد کی تعداد پر نظر ڈالی جائے تو وہ سات لاکھ کا ہندسہ عبور کر گئی ہے، اور ایسے افراد کی کل تعداد سات لاکھ 77 ہزار سے زیادہ ہے سب سے زیادہ مصدقہ کیسز امریکہ میں ہیں جن کی تعداد 163,379 ہے، جبکہ اٹلی میں اب تک 101,739 متاثرہ ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہلاکتیں اٹلی میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 11,591 ہے.ادھر میکسیکو میں کرونا وائرس کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز ہونے کے بعد حکومت نے ملک میں ہنگامی صورت حال کا نفاذ کر دیا‘ میکسیکو کی حکومت نے متاثرہ افراد کی تعداد اور اس وبا سے ہونے والی اموات میں اضافے کے بعد ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے جس میں سخت اقدامات شامل ہیں تاکہ وائرس کے پھیلاﺅپر قابو پایا جا سکے.صحت کے حکام کے مطابق پیر کو ملک میں 1094 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جن کی تعداد ایک روز قبل تک 993 تھی ملک میں وبا سے ہلاکتوں کی تعداد بھی بڑھ کر 28 ہو گئی جس کے بعد وزیر خارجہ مارسیلو ایبرڈ نے میکسیکو بھر میں ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کیاصحت کے حکام نے مزید بتایا کہ ملک میں غیر ضروری سرگرمیوں کی معطلی میں 30 اپریل تک توسیع کر دی گئی ہے.فرانس میں کرونا وائرس کی مہلک وبا کے آغاز کے بعد ایک ہی دن میں سب سے زیادہ ہلاکتوں کے ساتھ ملک میں کرونا وائرس سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد تین ہزار سے تجاوز کر گئی اس وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے حوالے سے اٹلی، سپین، امریکہ اور چین کے بعد فرانس چوتھا ملک بن گیا جہاں تین ہزار سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں.فرانسیسی وزیر اعظم ایڈورڈ فلپ نے کہا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 418 ہلاکتیں ہوئی ہیں انہوں نے خبردار کیا کہ اس وبا کے حوالے سے فرانس کو آنے والے ہفتوں میں مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے.اسرائیلی وزیر اعظم بن یامن نتن یاہو اور ان کے قریبی ساتھیوں کو سٹاف کے ایک رکن کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد حفاظتی قرنطینہ میں رکھا جا رہا ہے وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ پیشگی حفاظت کی بنیاد پر کیا گیا ہے اور وزیراعظم کرونا سے متاثر ہونے والے عملے کے رکن سے نہیں ملے تھے.

دوسری جانب ایشیا کی منڈیوں میں پیر کے روز تیل کی قیمتوں میں مزید کمی دیکھی جا رہی ہے جب کہ کرونا وائرس کے بحران میں تیزی سے اضافے کے بعد ایشیائی سٹاک مارکیٹوں میں ٹریکنگ گر رہی ہے. امریکی بینچ مارک ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 3.9 فیصد گر گیا جس سے تیل کی قیمتیں 20 ڈالر فی بیرل پر آ گئیں جبکہ بین الاقوامی بینچ مارک برینٹ کروڈ 4.9 فیصد سے کم ہوکر 23 ڈالر فی بیرل رہا کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلاو¿ کے بعد تیل کی منڈیوں میں کئی ہفتوں سے قیمتوں کا زوال جاری ہے کیوں کہ اس وائرس سے نمٹنے کے لیے دنیا بھر کی حکومتوں نے لاک ڈاﺅن اور سفری پابندیاں عائد کردی ہیں.اس سے قبل تیل پیدا کرنے والے سرفہرست ممالک سعودی عرب اور روس کے درمیان اختلافات سے تیل کی قیمیتں زمین بوس ہو گئی تھیں تاہم کرونا وائرس کے باعث پوری دنیا میں تیل کی کھپت میں کمی سے عالمی منڈیوں میں قیمتوں میں گراوٹ کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے.