ْفلاحی اداروں نے کرونا وائرس کے پیش نظر بند کیے جانے والے غسل، کفن اور سرد خانے کھول دیئے

سرد خانوں اور غسل خانوں کو کھول دیا ہے، کرونا وائرس سے انتقال کرجانے والوں کو بھی غسل دیا جائے گا، فیصل ایدھی

منگل 31 مارچ 2020 17:24

ْفلاحی اداروں نے کرونا وائرس کے پیش نظر بند کیے جانے والے غسل، کفن اور ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2020ء) شہر قائد میں کام کرنے والے دو بڑے فلاحی اداروں نے کرونا وائرس کے پیش نظر بند کیے جانے والے غسل، کفن اور سرد خانے کھول دیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایدھی فائونڈیشن کے روح رواں فیصل ایدھی نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے سرد خانوں اور غسل خانوں کو کھول دیا ہے، کرونا وائرس سے انتقال کرجانے والوں کو بھی غسل دیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ اہلخانہ کی جانب سے آگاہ کیا جائے گا تو غسل دینے والے حفاظتی انتظامات کرلیں گے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب رمضان چھیپا کا کہنا ہے کہ سرد خانوں، غسل خانوں کو حفاظتی اقدامات کے بعد کھول دیئے ہیں، چھیپا ایمبولینس میں کرونا ٹیم تشکیل دی ہے اور اسٹاف کو الگ کیا ہے۔رمضان چھیپا نے کہا کہ کرونا وائرس سے متعلق ایمبولینس الگ کررکھی ہے، ایمبولینس عملہ مکمل حفاظتی اقدامات کے ساتھ کام کررہا ہے۔یاد رہے کہ چند روز قبل ایدھی اور چھیپا ویلفیئر نے اپنے تمام غسل و کفن اور سرد خانے بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے تمام انتظامات کو فوری روک دیا تھا اور عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ اپنے پیاروں کی میتوں کے لیے ادارے پر دبائو نہ ڈالیں کیونکہ یہ قدم مجبوری کے تحت اٹھایا گیا ہے۔