کنٹونمنٹ بورڈ جہلم اور جہلم کے تمام دفاتر میں آنیوالے تمام سرکاری ملازمین کے علاوہ عوام کو ڈیجیٹل طریقے سے چیک کرنے کا عمل جاری

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 31 مارچ 2020 17:24

کنٹونمنٹ بورڈ جہلم اور جہلم کے تمام دفاتر میں آنیوالے تمام سرکاری ملازمین ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مارچ2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) کنٹونمنٹ بورڈ جہلم اور جہلم کے تمام دفاتر میں آنیوالے تمام سرکاری ملازمین کے علاوہ عوام کو ڈیجیٹل طریقے سے چیک کرنے کا عمل جاری تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ کی ہدایت پر ضلع کے تمام دفاتر میں افسران و ملازمین کو ڈیجیٹل طریقے سے چیک کرنے کے ساتھ ساتھ تمام دفاتر میں کلورین سپرے کرنے کے عمل کو یقینی بنایا گیا ہے جس کیوجہ سے تمام حالات پرسکون ہیں اسی طرح کنٹونمنٹ بورڈ جہلم میں اسٹیشن کمانڈر جہلم کے احکامات پر ہر آنیوالے کو ڈیجیٹل آلات سے چیک کرنے کے بعد دفتر کے اندر جانے دیا جاتا ہے جہاں ایک زیادہ کوئی فرد نہیں ہوتا جبکہ تمام دفاتر میں کلورین سے روزانہ کی بنیاد پر سپرے کیا جاتا ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ اور مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ ضلع جہلم کے احکامات پر پورے شہر میں لاک ڈاؤن بدستور جاری ہے۔