اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں، 12ملزمان گرفتار

منگل 31 مارچ 2020 17:36

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2020ء) اٹک پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون جاری، جرائم پیشہ افراد کے خلاف مختلف کارروائیوں میں 12ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔ ناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلا ف کارروائی کرتے ہوئے 2عدد پسٹل 30بور معہ متعدد روند برآمد ،پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 935عدد پتنگیں معہ متعدد ڈوریں برآمد ،جوئے کی محفل پر چھاپہ مار کر رقم معہ اشیائے قمار بازی قبضہ میں لے لی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ حضرو کی ٹیم نے الطاف حسین ولد محمد الیاس ساکن مراڑیہ حال سیدھن تحصیل حضرو سے 30 بور پسٹل معہ متعدد روند برآمد کر کے ملزم کے خلاف اسلحہ ناجائز رکھنے کا مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ صدر حسن ابدال کی ٹیم نے پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے ملک یاسر ولد محمد ایوب ساکن راولپنڈی،محمد رضوان ولد محمد شفیق ساکن راولپنڈی سی300عدد پتنگیں اور 5 عدد بڑی چرخی ڈوریں بر آمد کی، ملزم کاشف علی ولد نثار احمدسکنہ دولیاں تحصیل ٹیکسلا ضلع راولپنڈی سے 10 عدد چرخی ڈوریںاور 10 عدد پتنگیں برآمدکیںاور ملزم اسرار احمد ولد شیر بہادر ساکن محلہ شاہ آباد اٹک ،بلاول حسین ولد طاہر حسین ساکن محلہ شیڈ، اٹک اشتیاق احمد ولد مشتاق احمد سکنہ پاور ہاؤس روڈ شاہ آباد اٹک سے 625عددد پتنگیں اور 60عدد چرخی ڈوریں آمدکرکے ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

تھانہ صدر حسن ابدال کی ٹیم نے جوئے کی محفل پر چھاپہ مار کر قمار بازی میں مصروف اشخاص عاشق حسین ولد مسلم خان سکنہ بھیڈیاں تحصیل حسن ابدال ، قاضی آفتاب احمد ولد محمد الیاس ، علی سیف ولد محمد نواز سکنائے بھلڑ جوگی تحصیل حسن ابدال،واجد خان ولد فضل دین ساکن موہڑاں کھٹڑاں تحصیل حسن ابدال ،محمد وقاص ولد محمد اسحاق سکنہ محلہ مقدماں کوٹ نجیب اللہ تحصیل وضلع ہری پورکو گرفتار کرکے پڑرقم مبلغ 20ہزارروپے دو عدد موٹر سائیکل 170ہزارروپے تین عدد موبائل مالیتی 20ہزارروپے اور 2 عدد اصیل مرغ کل برآمدگی مبلغ 2لاکھ 10ہزار روپے برآمدکر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ عاشق حسین کی مزید جامہ تلاشی کے دوران مذکورہ سے پسٹل 30 بور معہ متعدد روند برآمدکر کے ملزم کے خلاف اسلحہ ناجائز رکھنے کا علیحدہ مقدمہ درج کر لیا۔