پاک بحریہ کا کورونا ریلیف فنڈ میں تعاون کافیصلہ

موجودہ ملکی صورتحال میں پاکستا ن کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے حالات کا بھرپورمقابلہ کر رہا ہے

منگل 31 مارچ 2020 17:37

پاک بحریہ کا کورونا ریلیف فنڈ میں تعاون کافیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مارچ2020ء) موجودہ ملکی صورتحال میں پاکستا ن کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے حالات کا بھرپورمقابلہ کر رہا ہے۔ اس ضمن میں پاک بحریہ بھی اپنے وسائل بروئے کار لاتے ہوئے کورونا وائرس کے خلاف مربوط اقدامات کررہی ہے۔ اس تناظر میں پاک بحریہ نے کورونا ریلیف فنڈ میں عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)


․اس مخلصانہ کاوش میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی اپنی ایک ماہ کی تنخواہ کورونا ریلیف فنڈ میں عطیہ کریں گے۔

اس کے علاو ہ وائس ایڈمرل سے کموڈور سطح کے افسران تین دن کی تنخواہ جبکہ باقی تمام افسران بشمول سویلین افسران دو دن کی تنخواہ کورونا ریلیف فنڈ میں جمع کروایں گے۔ اس کے علاو ہ پاک بحریہ کے چیف پیٹی افسران، سیلرز اور سویلین عملہ بھی اپنی ایک دن کی تنخواہ اس فنڈ میں عطیہ کرے گا۔

متعلقہ عنوان :