ٹائیگر فورس کے بجائے اس کا نام پاکستان ولنٹیئرز فورس رکھا جائے، صوبائی وزیراطلاعات

ہم نے سندھ میں عوام کو سہولیا ت بہم پہنچانے کے لئے ابھی تک بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر کوئی قدغن نہیں لگائی،سید ناصر شاہ

منگل 31 مارچ 2020 17:58

ٹائیگر فورس کے بجائے اس کا نام پاکستان ولنٹیئرز فورس رکھا جائے، صوبائی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2020ء) صوبائی وزیراطلاعات و بلدیات جنگلات وجنگلی حیات سندھ سیدناصرحسین شاہ نے وزیر اعظم کی کورونا پرٹائیگر فورس کے اعلان پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ٹائیگر فورس کے نا م پر شدید مذمت کرتے ہیں اور کہا کہ خان صاحب اگرٹائیگرز فورس کے بجائے اس کا نام پاکستان ولنٹیئرز فورس رکھ دیں تو اس سے پاکستان کے تمام صوبے کی عوام اتفاق رائے کرے گی ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بارہا اپنی تقریر میں پاکستان ٹائیگرز فورس کا استعمال کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے بلدیاتی اداروں کو بھی استعمال کیا سکتا ہے ۔ کیونکہ بلدیاتی اداروں میں ان ہنگا می حالات سے نمٹنے کے لئے بلدیاتی ملازمین کی ایک اچھی خاصی تعداد موجود ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیراطلاعات نے مزید اس بات کی مذمت کی کہ پنجاب کے بلدیاتی ادارے قبل از وقت دوسال پہلے ہی ختم کردیئے گئے۔

جس کے باعث بلدیاتی ادارے اپنے فرائض کی انجام دہی سے اس نازک وقت میں محروم ہیں۔ علاوہ ازیں صوبائی وزیر نے کہا کہ کورونا جیسی موذی امراض کے موقع پر ہمیں عوام کا تعاون چاہئے۔ کیونکہ اگر عوام اپنے آپ کو لاک ڈان اور حکومت کی بتائی گئی ہدایت پر عمل نہیں کیا تو اس سے مزید مسائل پیدا ہونے کے امکانات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ایک موذی مرض ہے ۔

جس نے ساری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ۔ ہم چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلی سندھ کی حکمت عملی اور پالیسی گائیڈ کی روشنی میں جلد از جلد عوام کو سہولیات بہم پہنچانے کے لئے کوشاں ہیں۔ ہم نے اب تک صوبے میں گیارہ ہزار رضاکار تیا ر کر لئے ہیں جن میں ضرورت کے مطابق اضافہ بھی کیا جائے گا اور کوشش ہے کہ جو بھی حکومت کی جانب سے ریلیف ہے اسے ان کے گھر تک پہنچایا جائے۔

سید ناصر شاہ نے کہا کہ اشیائے ضرورت کی مسلسل ترسیل کو یقینی بنانے کے لئے سندھ حکومت ،گڈ زٹرانسپورٹ کی انٹر سٹی یا بین الصوبائی نقل و حرکت پر کسی بھی قسم کی پابندی نہیں لگائی اور نا لگانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ حکومت دکھ کی اس گھڑی میں سندھ اور پاکستان کی عوام کی ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ سید ناصر شاہ نے کہا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے جہاں علماکرام حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں وہاں ڈاکٹرز ،پیرامیڈیکل اسٹاف اور میڈیا مکمل طور پر اپنی خدمات عوام تک بہم پہنچا رہے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچا اور پھیلا کو روکنے کے سلسلے میں لاک ڈان کے حوالے سے حکومتی احکامات پر عمل در آ مد کے سلسلے میں پولیس ،رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والوں کے افسران کو سندھ حکومت قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام عوام باہمی عزت و احترام کو یقینی بنائیں اور قوم کو اس مشکل وقت سے نکالنے میں اپنا کردار ادا کریں۔علاوہ ازیں انہوں نے نامور صحافی میر جاوید الرحمان کے انتقال پر شدید دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم ان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میر جاوید الرحمان کے انتقال سے صحافتی حلقہ ایک ادراک رکھنے والے صحافی سے محروم ہو گیا ہم ان کی مغفرت کی دعا کرتے ہیں۔