سلیم مانڈوی والا کا جنگ گروپ کے پبلشر میر جاوید الرحمن کی وفات پر پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار

منگل 31 مارچ 2020 18:02

سلیم مانڈوی والا کا جنگ گروپ کے پبلشر میر جاوید الرحمن کی وفات پر پر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2020ء) ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا نے جنگ گروپ کے پبلشر میر جاوید الرحمن کی وفات پر پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء کرے اور مرحوم کے درجات بلند کرے۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں میں بے باک صحافت کو پروان چڑھانے میں میر جاوید الرحمن کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ میر جاوید رحمن ایک مخلص اور ملنسار انسان تھے۔ انہوں نے دعا کی کہ الله تعالیٰ غمزدہ خاندان کو یہ صدمہ صبر اور حوصلے سے برداشت کرنے کر توفیق عطا کرے۔

متعلقہ عنوان :