خیبر پختونخواہ کی عوام مسلسل ہیجان میں مبتلا ہے، سینیٹر بہرہ مند تنگی

پاکستان میں اگر کہیں کام ہوتا ہوا نظر آتا ہے تو وہ ہے سید مراد علی شاہ کا صوبہ ، صوبہ سندھ، بیان

منگل 31 مارچ 2020 18:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر بہرہ مند تنگی نے کہاہے کہ خیبر پختونخواہ کی عوام مسلسل ہیجان میں مبتلا ہے۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ خیبر پختونخواہ کی عوام بے یارو مدد گار ہے، یہاں کسی کا کوئی پرسان حال نہیں،یہاں دور دور تک حکومت نام کی کوء چیز نہیں۔

(جاری ہے)

بہرہ مند تنگی نے کہا کہ پاکستان میں اگر کہیں کام ہوتا ہوا نظر آتا ہے تو وہ ہے سید مراد علی شاہ کا صوبہ ، صوبہ سندھ۔

انہوںنے کہاکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے تحت سندھ کی عوام کیلئے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ ایک امید ہیں، دیگر صوبوں کو بھی سندھ سے سیکھنا چاہیے۔ سینیٹر بہرہ مند تنگی نے کہاکہ گزشتہ روز وزیر اعظم کو ریلیف پیکیج کا اعلان کرنا تھا بجائے ریلیف پیکیج کے وزیر اعظم نے ٹائیگر فورس جو کہ ملک کی عوام کیلئے مزید پریشانی کا باعث بنے گی، ٹائیگر فورس کا اعلان کر دیا۔