اسفندیار ولی خان کا جنگ گروپ کے پبلشر میر جاوید رحمان کی انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار

منگل 31 مارچ 2020 18:15

اسفندیار ولی خان کا جنگ گروپ کے پبلشر میر جاوید رحمان کی انتقال پر دکھ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2020ء) سربراہ عوامی نیشنل پارٹی اسفندیار ولی خان نے جنگ گروپ کے پبلشر میر جاوید رحمان کی انتقال پر دکھ اور افسوس کاظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

سماجی رابطوں کے ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر کیے گئے ٹویٹ میں اسفندیار ولی خان نے کہا کہ اے این پی جنگ گروپ کے پبلشر میر جاوید رحمان کی انتقال پر افسوس کا اظہار کرتی ہے، میر شکیل رحمان کو بیماری کی حالت میں اپنے بھائی سے نہ ملنے دینا افسوسناک ہے،کل کو اگر میر شکیل باعزت بری ہوتے ہیں تو اٴْن کے دکھوں کا مداوعا کون کریگا انہوںنے کہاکہ رب کریم میر جاوید الرحمن کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے۔

متعلقہ عنوان :