ایچ ای سی نے پاکستانی ورکنگ پروفیشنلز کیلئے آسٹریلوی سکالرشپ 2021ء کا اعلان کردیا

منگل 31 مارچ 2020 18:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2020ء) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے پاکستانی ورکنگ پروفیشنلز کیلئے آسٹریلوی سکالرشپ 2021ء کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایچ ای سی ذرائع کے مطابق ایسے شعبوں میں کام کرنے والے پیشہ ور افراد کیلئے وظائف کی پیشکش کی گئی ہے جو پائیدار ترقی کے حصول خاص طور پر خواتین کو بااختیار بنانے، زراعت، انفراسٹرکچر، پانی کی حفاظت اور جامع معاشی ترقی کیلئے خدمات فراہم کر رہے ہیں۔

ایچ ای سی نے مستحق پیشہ ور افراد سے کہا ہے کہ وہ 30 اپریل 2020ء تک درخواستیں جمع کرا دیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ یہ وظائف آسٹریلوی حکومت کی طرف سے عالمی ترقی کیلئے پیش کئے جانے والے ایک معروف بین الاقوامی ایوارڈ ہیں۔ آسٹریلوی تعلیمی وظائف پاکستان کو ترقیاتی میں امداد فراہم کرنے کے ساتھ ہم آہنگ، ترجیحی شعبوں کی نشاندہی کرتا ہے تاکہ جامع پائیدار معاشی اور معاشرتی ترقی میں کردار ادا کر سکے۔

متعلقہ عنوان :