ویمن یونیورسٹی صوابی نے 400کورسز آن لائن کردیئے

منگل 31 مارچ 2020 18:56

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2020ء) ویمن یونیورسٹی صوابی نے کروناوائرس کی وجہ سے یونیورسٹی کی بندش کے بعد کم وسائل کے باوجود 18شعبہ جات کے 400کورس آن لائن کردیے۔ جس کے بعد طالبات اب گھر بیٹھے تعلیم حاصل کرسکیں گی انتظامیہ نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے وضح کردہ ہدایات اور یونیورسٹی کی 30 مئی 2020تک بندش کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا کہ اساتذہ گوگل کلاس روم اور وٹس اپ کے ذریعے طالبات کو کورس کے حوالے سے ویڈیو لیکچرز اور نوٹس فراہم کریں گے جس سے ان کے تعلیم میں کوئی خلل نہیں آئے گا یہ سب کچھ یونیورسٹی کے شعبہ کمپیوٹر سائنس کے باعث ممکن ہوا۔

جنہوں نے قلیل وقت میں سارے کورسز آن لائن کرڈالے واضح رہے کہ تمام یونیورسٹیوں کو ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ طلبائ اور طالبات کے لئے متبادل آن لائن میکنزم بنائیں تاکہ اٴْن کا قیمتی وقت ضائع نہ ہو۔

(جاری ہے)

جس کے بعد یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہانہ عروج کاظمی نے آن لائن لیکچرز دینے کے لئے یونیورسٹی انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں جس کے بعد شعبہ کمپیوٹر سائنس کو یہ ڈیوٹی تفویض کردی گئی جس کی انچارج مس ڈاکٹر فضا مقرر کردی گئی جس نے یونیورسٹی کے ایڈیشنل رجسٹرار محمد عزیزکے ساتھ ملکر آن لیکچرنگ کاطریقہ اپناتے ہوئے تمام فیکلٹی ممبران کو اپنے لیکچرز تیار کرنے کی ہدایات جاری کیں اور گزشتہ ہفتے اس کی شروعات کردی گئی۔

جس میں گوگل گروپ، ای میل گروپ، سکائیپ سمیت وٹس اپ گروپ کا طرہقہ کار شامل تھا وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہانہ عروج کاظمی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ کرونا وائرس تدریسی عمل میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرنے کا یہی وقت ہے۔ جس کو بروئے کارلاتے ہوئے ہم نے آن لائن تعلیم شروع کردی ہے جس کے بعد طالبات کو گھر بیٹھ کر پڑھنے کے موقع مل رہا ہے۔