کرونا صورتحال ،او آئی سی کے وزرا خارجہ سطح کا اجلاس ملتوی ہوگیا

منگل 31 مارچ 2020 19:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2020ء) کرونا صورتحال کے باعث او آئی سی کے وزرا خارجہ سطح کا اجلاس ملتوی ہوگیا ۔ سفارتی ذرائع کے مطابق او آئی سی وزرا خآرجہ کا سالانہ اجلاس نائجر میں ہونا تھا،او آئی سی وزرا خارجہ کا 47واں اجلاس 3 اور 4 اپریل کو ہونا تھا، او آئی سی وزرا خارجہ کے سالانہ اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کرنا تھی۔

(جاری ہے)

ذائع کے مطابق اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان کرونا کی صورتحال بہتر ہونے پر کیا جائے گا۔