آسٹریلوی کپتان ٹم پین کو کورونا وائرس کے باعث اپنے گھر کے گیراج کو جِم میں تبدیل کرنا مہنگا پڑ گیا

منگل 31 مارچ 2020 19:36

آسٹریلوی کپتان ٹم پین کو کورونا وائرس کے باعث اپنے گھر کے گیراج کو ..
ہوباٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2020ء) آسٹریلوی کپتان ٹم پین کو کورونا وائرس کے باعث اپنے گھر کے گیراج کو جِم میں تبدیل کرنا مہنگا پڑ گیا۔ٹم پین نے کورونا کے باعث گھر میں ہی ٹریننگ کی سہولت قائم کی تھی جس کی وجہ سے انہوں نیگھر کے گیراج کو جم بنانیکیلیے کار سڑک پر کھڑی کردی تھی۔

(جاری ہے)

ہوبارٹ میں ٹم پین کے گھر کے باہر کھڑی کار میں چوری ہو گئی اور چور کار میں سے کرکٹر کا پرس اور دوسری اشیاء لے اٴْڑے اس حوالے سے ٹم پین نے کہا کہ جب میں صبح سو کر اٹھا تو بینک کے پیغام سے پتا چلا کہ میرے اکاؤنٹ سے چھیڑ چھاڑ ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بینک کا پیغام موصول ہوتے ہی جب میں نے باہر جا کر دیکھا تو گاڑی کا دروازہ کھلا ہوا تھا اور اس میں میرا پرس بھی نہیں تھا۔ٹم پین نے واضح کیاکورونا وائرس کی موجودہ صورتحال میں گیراج میں فزیکل اور کرکٹ ٹریننگ کرتا ہوں۔