کورونا سے مالی بحران، رونالڈو کا 4 ماہ کی تنخواہ نہ لینے کا اعلان

منگل 31 مارچ 2020 19:50

کورونا سے مالی بحران، رونالڈو کا 4 ماہ کی تنخواہ نہ لینے کا اعلان
میڈرڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2020ء) پرتگال کے شہرہ آفاق فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور ان کے فٹبال کلب جووینٹس کے کوچ ماریزیو سری نے اپنے دیگر ساتھیوں 4 ماہ کی تنخواہ نہ لینے کا اعلان کیا ہے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق رونالڈو اور ان کے دیگر ساتھ 4 ماہ یعنی مارچ، اپریل، مئی اورجون کی تنخواہ نہیں لیں گے۔اس ضمن میں کریسٹیانو رونالڈو اور دیگر لوگ مجموعی طور پر 9 ملین یوروز یعنی 10 کروڑ ڈالرز کا معاوضہ نہیں لیں گے۔

(جاری ہے)

جووینٹس کلب کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ جووینٹس کلب مشکل وقت میں ایسا کرنے پر کھلاڑیوں اور کوچ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہے۔واضح رہے کہ جووینٹس کلب کے 3 کھلاڑیوں ڈینیئل روگانی ،بلیز ماتیوڈی اور پالو ڈیبالا کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں،اٹلی میں تمام کھیلوں کو 3 اپریل تک ملک میں جاری لاک ڈائون کے تحت معطل کردیا گیاتاہم ن لیگ کے حکام نے مئی میں سری اے دوبارہ شروع کرنے پر تبادلہ خیال کیا ۔ جووینٹس سیری اے لیگ میں سرفہرست ہے اورلیزیو سے ایک پوائنٹ کی برتری پر ہے۔