کورونا وائرس سے ہلاکتیں اندازوں سے کم ہیں، تحقیق
منگل 31 مارچ 2020 19:50
(جاری ہے)
تحقیق میں بتایا گیا کہ اگرچہ کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتیں ماضی میں لگائے گئے اندازوں سے کم ہو رہی ہیںتاہم اب بھی ان کی تعداد سیزنل انفلوئنزا سے ہونے والی ہلاکتوں سے زیادہ ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ اس وقت کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے 0.66 فیصد ہلاکتیں ہوں گی جو کہ ایک اعشاریہ سے بھی کم ہیں۔ماضی میں امریکی ماہرین صحت سمیت دیگر افراد کہ چکے تھے کہ اندازے کے مطابق کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے افراد میں سے 2 فیصد افراد موت کے منہ میں چلے جائیں گے۔ابتدائی طور پر ماہرین یہ کہتے سنائی دیتے تھے کہ کورونا وائرس کے 98 فیصد افراد صحت یاب ہوجاتے ہیں جبکہ دو فیصد افراد ہلاک ہوجاتے ہیں، تاہم تحقیق سے پتہ چلا کہ ہلاکتوں کی تعداد ان اندازوں سے بہت کم ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے مریضوں کی ہلاکتیں اگرچہ اندازوں سے کم ہیں تاہم یہ عام طور پر انفلوئنزا سے ہونے والی ہلاکتوں سے زیادہ ہیں۔رپورٹ کے مطابق حالیہ تحقیق صرف کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہونے والے افراد کے اعداد و شمار پر کی گئی ، اس تحقیقات میں وہ ہلاکتیں شامل نہیں کی گئیں جو کورونا سمیت دیگر بیماریوں کی وجہ سے ہوئیں۔ماہرین نے بتایا کہ دنیا بھر میں کورونا کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں میں دیگر بیماریوں اور مسائل کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتیں بھی شامل کی گئی ہیں، کیوں کہ انہیں کورونا بھی لاحق تھا مگر صرف کورونا کی ہلاکتوں کو دیکھا جائے تو اس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد اندازوں سے کم ہے۔تحقیق میں یہ بات بھی بتائی گئی کہ کورونا کی وجہ سے زیادہ ہلاکتیں 80 سال کی عمر کے افراد کی ہوتی ہیں جبکہ 9 سال کے بچوں کے مرنے کی شرح بھی بہت کم ہے۔بتایا گیا کہ 40 سال کی عمر میں کورونا کا شکار ہونے والے ہر ایک ہزار افراد میں سے بمشکل 2 افراد کی ہی موت ہوتی ہے۔اسی طرح عمر کے حساب بتایا گیا کہ اگر کورونا کا شکار ہونے والے مریض کی عمر 50 سال سے زائد ہوگی تو اسے صحت یاب ہونے میں کچھ زیادہ وقت لگے گا اور ایسے مریضوں کو صحت مند ہونے میں 25 دن بھی لگ سکتے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اکر کسی مریض کو کورونا کی علامات کچھ دن تک ظاہر نہ ہوں اور وہ کورونا کا شکار ہو تو اس کی موت ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں اور پھر اچانک تیز علامات ظاہر ہونے پر کسی بھی مریض کی موت 18 دن میں ہو سکتی ہے۔تحقیق میں واضح طور پر کہا گیا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاکتیں انفلوئنزا سے زیادہ ہیں مگر یہ ہلاکتیں ایک ماہ قبل بتائے گئے اندازوں سے کم ہیں اور مجموعی طور پر کورونا سے ایک فیصد ہلاکتیں بھی نہیں ہو رہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
-
اقوام متحدہ کا غزہ کےہسپتالوں میں دریافت ہونے والی اجتماعی قبروں بارے شفاف تحقیقات کا مطالبہ،امریکا نے بھی اسرائیل سے معلومات طلب کرلیں
-
11 سال سے زائد افغان لڑکیاں تعلیم سے محروم ہیں، برطانوی اخبار
-
ٹرمپ سے عالمی رہنمائوں کی ملاقاتوں پر بائیڈن انتظامیہ پریشان
-
بھارتی میڈیا مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے، راہول گاندھی
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.