پاکستان میں کورونا کے مشتبہ کیسز کی تعداد 15ہزار700 سے تجاوز کرگئی

پاکستان میں مشتبہ کیسزکی تعداد 15ہزار700سے زائد ہے جبکہ 8606 افراد قرنطینہ سنٹرمیں موجود ہیں: ڈاکٹر ظفر مرزا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 31 مارچ 2020 18:45

پاکستان میں کورونا کے مشتبہ کیسز کی تعداد 15ہزار700 سے تجاوز کرگئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 31 مارچ2020ء) پاکستان میں کورونا کے مشتبہ کیسز کی تعداد 15ہزار700 سے تجاوز کرگئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کے مطابق ملک میں میں کورونا کے مشتبہ کیسز کی تعداد 15ہزار700 سے زیادہ ہے جبکہ 8606 افراد ملک بھر کے مختلف قرنطینہ سنٹرز میں موجود ہیں۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے مزید بتایا ہے کہ ملک میں 58مریض صحت یاب ہو چکےہیں جبکہ 25افراد کورونا کی وجہ سےجاں بحق ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں 240 کیسز کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد پاکستان میں کوروناکنفرم کیسزکی تعداد1865ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیابھرمیں8لاکھ سےزائد لوگ کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ دنیا بھر میں کورونا سے38ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

معاون خصوصی برائے نے بتایا کہ پنجاب میں 618، سندھ 566، خیبر پختونخوا 195، بلوچستان 152، گلگت بلتستان 128، اسلام آباد 51 جبکہ آزاد کشمیر میں 6 افراد متاثر ہیں۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتوں اور نئے کیسز رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اٹلی میں 812، اسپین میں 537، فرانس میں 418‘ امریکہ میں 271، برطانیہ میں 180، ایران میں 117، ہالینڈ میں 93، بیلجیئم میں 82، سوئٹزرلینڈ میں 48، ترکی میں 37 اور سویڈن میں 36 افراد ہلاک ہو گئے، اٹلی میں مجموعی اموات کی تعداد 11591 اور متاثرین کی تعداد 1 لاکھ سے تجاوز کر گئی، ایک دن کے دوران دنیا بھر میں 2847 ہلاکتیں اور 44980 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، عالمی سطح پر متاثرہ مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 68370 اور ہلاکتوں کی تعداد 36912 تک پہنچ گئی، 1 لاکھ 60181 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔