جنگ گروپ کے چیئرمین اور پبلشر میر جاوید رحمان انتقال کرگئے

منگل 31 مارچ 2020 20:02

جنگ گروپ کے چیئرمین اور پبلشر میر جاوید رحمان انتقال کرگئے
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2020ء) جنگ گروپ کے پبلشر میر جاوید رحمان رضائے الہی سے منگل کو انتقال کرگئے۔میر صحافت میر خلیل الرحمان مرحوم کے بڑے صاحبزادے میر جاوید رحمان کراچی کے اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں ڈاکٹرز نے ان کو پھیپھڑوں میں کینسر کی تشخیص کی تھی۔

(جاری ہے)

16 اگست 1946 کو پیدا ہونے والے میر جاوید رحمان ایک غیر معمولی شخصیت تھے، ان کی صحافتی زندگی نصف صدی سے کچھ زائد عرصے پر مشتمل رہی۔ میر جاوید رحمان کو اپنے والدکی طرف سے صحافت اورسچ اور آزادی اظہار رائے جیسا جوش و جذبہ وراثت میں ملا۔واضح رہے کہ مرحوم میر جاوید رحمان کے چھوٹے بھائی جنگ اور جیو گروپ کے ایڈیٹران چیف میر شکیل الرحمان ان دنوں نیب کی حراست میں ہیں۔

متعلقہ عنوان :