پنجاب میں پرسنل پروٹیکشن ایکویپمنٹ کی مقامی سطح پر تیاری شروع

ری یوز ایبل مٹیریل سے تیار کردہ پرسنل پروٹیکشن ایکوپمنٹ کورونا سے بچائو کے عالمی سٹینڈرڈ کے مطابق ہے ایکسپرٹ فورم میںمختلف ادویات سے کوروناوائرس کے علاج پر ریسرچ،ڈریپ نے پنجاب کی سٹڈی منظور کر لی وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے کورونا وائرس پر ریسرچ کیلئے قائم ایکسپرٹ فورم کے کنونیر اور دیگر ماہرین کی ملاقات

منگل 31 مارچ 2020 20:26

پنجاب میں پرسنل پروٹیکشن ایکویپمنٹ کی مقامی سطح پر تیاری شروع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے سول سیکرٹریٹ میں کورونا وائرس پر ریسرچ کے لئے قائم ایکسپرٹ فورم کے کنونیر پروفیسر ڈاکٹر محمود شوکت ، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم اوردیگر ماہرین نے ملاقات کی-ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو بتایا گیاکہ پنجاب میںپرسنل پروٹیکشن ایکوپمنٹ کی مقامی سطح پر تیاری شروع کر دی گئی ہی- مقامی طو رپر تیار کردہ پرسنل پروٹیکشن ایکوپمنٹ کورونا سے بچائو کے عالمی سٹینڈرڈ کے عین مطابق ہے -پنجاب میں ری یوز ایبل مٹیریل سے پرسنل پروٹیکشن ایکوپمنٹ بنایا جا رہاہی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مقامی سطح پر تیار کردہ پرسنل پروٹیکشن ایکوپمنٹ کی تیاری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی-خصوصی اجلاس میں بتایا گیاکہ مقامی طور پر این 95کے معیار کا ماسک بھی تیار کیا جارہاہی- کورونا وائرس کے سدباب کے لئے قائم ایکسپرٹ فورم نے ریسرچ کے بارے میں رپورٹ پیش کی اور بتایا کہ ایکسپرٹ فورم مختلف ادویات کے ذریعے کوروناوائرس کے علاج پر ریسرچ کررہاہے -ڈریپ نے کورونا وائرس کے بارے میں پنجاب کی سٹڈی منظور کر لی -مقامی کورونا وائرس کے جینوم چین میں پائے جانے والے وائرس سے مختلف ہیں،مقامی کورونا وائرس میں 9تبدیلیاںہیںجس کی وجہ سے غیر ملکی ویکسین غیرموثرہوسکتی ہے -وزیراعلیٰ کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ کورونا وائرس ٹیسٹ کے لئے کٹ بھی مقامی سطح پر تیار کی جائے گی - کورونا وائرس کے لئے اینٹی باڈی ٹیسٹ کٹ کا آزمائشی استعمال جاری ہے -کورونا کے مریضوں کے لئے لاہور میں دو خصوصی ٹرائیج سنٹر قائم کئے جائیں گی- ٹرائل سنٹر میں کورونا کے مریضوں کو ابتدائی چیکنگ کے بعد علاج کے لئے ریفر کیا جائے گا- وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کورونا وائرس پر ریسرچ کے لئے تمام تروسائل فراہم کئے جائیں گے -پنجاب مقامی سطح پر کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے والا پہلا صوبہ ہوگا- حفاظتی کٹ او ردیگر ضروریات مقامی طو رپر پوری کرنے کی صلاحیت جلد حاصل کر لی جائے گی- مقامی سطح پر تیار کردہ پی پی ای اور ویکسین موثر اور ارزاں نرخوں پر دستیاب ہوگی -اجلاس میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت اور دیگراعلیٰ حکام بھی موجود تھے -