کورونا کو شکست حکومت و اپوزیشن سمیت 22کروڑ پاکستانیوں کی جیت ہوگی،

کورونا کے معاملات پر اپوزیشن مشورہ ضرور دے مگر سیاست نہ کرے،گورنر پنجاب چودھری محمد سرور

منگل 31 مارچ 2020 20:32

کورونا کو شکست حکومت و اپوزیشن سمیت 22کروڑ پاکستانیوں کی جیت ہوگی،
لاہور۔31 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2020ء) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے اپوزیشن کو سیاست کیلئے وقت کے انتظار کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن اگر سمجھتی ہے کہ کورونا سے ہونیوالا نقصان صرف حکومت کیلئے ہوگا تویہ درست نہیںاگر خدانخواستہ کورونا بڑ ھے گا تو سب کا نقصان ہی نقصان ہوگا ، کورونا کو شکست دینگے تو حکومت و اپوزیشن سمیت 22کروڑ پاکستانیوں کی جیت ہوگی، جب کورونا بحران سے نکل آئیں گے توپھر سب سیاست کر یں ،کورونا کے معاملات پر اپوزیشن مشورہ ضرور دیں مگر سیاست نہ کریں،جب تک عوام گھروں سے نکلتے رہیں گے کورونا مزید پھلتا رہے گا،ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا کسی کو معاف نہیں کر یں گے۔

وہ گور نر ہائوس لاہور میں بزنس مین چوہدری ظفر محمود ،شبیر حسین اورقاضی خالد کی جانب سے غر یب افراد کیلئی50ہزار صابن عطیہ کیے جانے کے موقعہ پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پروائس چیئر پر سن سرور فائونڈیشن بیگم پروین سرور بھی موجود تھیں ۔

(جاری ہے)

چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ صرف حکومت کی نہیں سب کی جنگ ہے عوام نے کورونا کو سنجیدہ نہ لیا تو کورونا کو روکنا ممکن نہیں رہیگا کیونکہ جب کوئی بھی شخص گھرسے باہر نکلتا ہے تو اسکے خود یا دوسروں کو کورونا کا شکار کر نے کا خطرہ موجود ہے اس لیے حکومت نے عوام کو کورونا سے بچانے کیلئے بہت مشکل فیصلے بھی کیے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ یونیورسٹیز سمیت تعلیمی اداروں اور تجارتی مر کز بھی کورونا سے بچائوکیلئے بند کیے ہیں آج بھی عوام کو کورونا سے بچانے کیلئے حکومت تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے۔گور نر پنجاب نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ کورونا پوری دنیا میں تیزی کیساتھ پھیل رہا ہے اور اس سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ عوام حکومتی ہدایات پر عمل کر یں چین کی مثال ہمارے سامنے ہیں جنہوں نے صرف حفاظتی تدابیر پر عمل کر کے کورونا کے خلاف کامیابی حاصل کی ہے اور چین میں حالات تیزی کیساتھ بہتر ہورہے ہیں اس لیے پاکستانی عوام کے پاس بھی واحد راستہ حفاظتی تدابیر پر عمل کر نا ہی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ مًیں پہلے بھی کئی بار کہہ چکا ہوں اس وقت پاکستان بہت مشکل میں ہے اس لیے اپوزیشن کو مختلف بہانوں سے اپنی سیاست چمکانے سے گر یز کر نا چاہئے او ر اب بھی اپوزیشن سے کہتاہوں کہ خدا کیلئے یہ وقت سیاسی پوائنٹ سکور نگ کا نہیں متحد ہونے کا ہے ہم سب نے ملکر ہی کورونا کو شکست دینی ہے جو لوگ ہماری حکومت پر تنقید کررہے ہیں وہ امر یکہ سمیت ترقی یافتہ ممالک کے بھی حالات دیکھ لیں وہاں بھی مشکلات ہیں۔انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم نے واضح پیغام دیا ہے کہ ذخیرہ اندوزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا جو بھی لوگ ملوث ہوں گے انکے خلاف سخت ایکشن لیں گے۔