اوگراکا اپریل 2020 کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان، ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز پابندی کریں،عرفان کھوکھر

منگل 31 مارچ 2020 20:39

اوگراکا اپریل 2020 کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان، ایل پی جی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2020ء) چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان، ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ اوگرانے اپریل 2020 کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔ ایل پی جی کی نئی قیمت فی کلو کی 90روپے مقرر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس کمی کے بعد اب گھریلو سلنڈر1530 روپی کی بجائی1067روپے میں فروخت ہو گا جبکہ کمرشل سلنڈر 5887 روپے کی بجائے 4107 روپے میں ملک بھر میں فروخت کیا جائے گا۔

عرفان کھوکھرنے ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی شخص اوگرا نوٹیفکیشن میں متعین کردہ قیمت سے زیادہ قیمت پر ایل پی جی کسی صورت فروخت نہ کرے۔عرفان کھوکھر نے حکومتِ پاکستان سے اپیل کی کہ ایل پی جی انڈسٹری کو نقصان سے بچانے کے لیے پالیسی تشکیل دی جائے اور ایل پی جی انڈسٹری کو نقصان سے بچانے کے لیے ٹیکسوں میں رعایت دی جائے۔

متعلقہ عنوان :