حافظ نعیم الرحمن ودیگر کامیر جاوید الرحمن کے انتقال پر اظہار تعزیت

میر جاوید الرحمن نے جنگ گروپ کی ترقی اور صحافت میں نئے رجحانات متعارف کروائے ، ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ، جماعت اسلامی

منگل 31 مارچ 2020 20:55

حافظ نعیم الرحمن ودیگر کامیر جاوید الرحمن کے انتقال پر اظہار تعزیت
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2020ء) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ، نائب امیر و ڈائریکٹرمیڈیا سیل ڈاکٹر اسامہ رضی اور سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری نے انڈیپینڈنٹ نیوز کارپوریشن کے پرنٹر و پبلیشر اور جنگ کے بانی میر خلیل الرحمن کے بڑے صاحبزادے میر جاوید الرحمن کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت اور لواحقین و پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔

(جاری ہے)

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ میرجاوید الرحمن صحافت کا ایک بڑا اور معتبر نام تھے ، انہوںنے اخباری صنعت میں نہ صرف نئے رجحانات متعارف کرائے بلکہ آزادی اظہار رائے اور میڈیا کی ترقی و آزادی کے لیے ساری عمر کوششیں کیں ۔