مظفرآباد، وزیر صحت ڈاکٹر نجیب نقی خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ،آزادکشمیر میںہیلتھ ایمرجنسی اور کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیاگیا

منگل 31 مارچ 2020 21:02

مظفرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2020ء) وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخا ن کی ہدایت پر وزیر صحت و خزانہ ڈاکٹر نجیب نقی خان کی زیر صدارت آزادکشمیر میںہیلتھ ایمرجنسی اور کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میںوزیر تعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی، چیف سیکرٹری مطہر نیاز رانا ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات ڈاکٹر سید آصف حسین ، پرنسپل سیکرٹری ہمراہ وزیر اعظم راجہ امجد پرویز،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو فیاض علی عباسی ،سیکرٹری مالیات عصمت اللہ شاہ، سیکرٹری صحت میجرجنرل طاہر سردار،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ودیہی ترقی اعجاز احمد خان، سیکرٹری خوراک سید ظہور الحسن گیلانی نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں آزادکشمیر میں غذائی ضروریات کا جائزہ لیا گیا اور ہیلتھ ایمرجنسی کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا۔ آزادکشمیر میںلاک ڈائون کے باعث نادار ومستحق افراد کو امدادی پیکج کے حوالہ سے امور زیر غور لائے گئے۔ سیکرٹری خوراک نے آزادکشمیر کے تمام ڈویژنز میں آٹاکی فراہمی اور غذائی ضروریات کے حوالے سے اجلاس کو بریفنگ دی۔ اجلاس میں ہیلتھ ایمرجنسی کے دوران ضروریات کو پورا کرنے کے حوالے سے مختلف تجاویز زیر غور لائی گئی جن کو حتمی شکل دیکروزیر اعظم کی رضا مندی سے نافذ کی جائے گا۔

متعلقہ عنوان :