Live Updates

سپیکرآزاد کشمیر قانون سازاسمبلی شاہ غلام قادر کا اظہار تعزیت

منگل 31 مارچ 2020 21:02

مظفرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2020ء) نیلم،سپیکرآزاد کشمیر قانون سازاسمبلی شاہ غلام قادر نے ڈپٹی سیکرٹری جنرل تحریک انصاف پاکستان و سابق امیدوار اسمبلی سردار قاضی محمد اسرائیل کی والدہ محترمہ،چئیرمین ضلع زکوة کونسل عبد الحمید اعوان کی ہمشیرہ ،اے ایس آئی راجہ اسلم جنجوعہ اور چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ پیر زادہ صبغت اللہ کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مرحومین کی بلندی درجات اورپسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعاکی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات