قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی زیرصدارت پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب ، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے سنئیر پارٹی رہنمائوں کا مشاورتی اجلاس

منگل 31 مارچ 2020 21:24

قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی زیرصدارت پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب ، سندھ، ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی زیرصدارت منگل کو پنجاب ، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے سنئیر پارٹی رہنمائوں کا مشاورتی اجلاس ہوا۔ جس میں میر جاوید رحمن کی وفات پر اظہار تعزیت کیاگیا اوران کی مغفرت اور اہلخانہ کے صبر جمیل کے لئے دعا کی گئی۔

اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ میرشکیل الرحمن کو رہا کیاجائے۔

(جاری ہے)

مختلف صوبوں میں کورونا کی صورتحال پر پارٹی رہنمائوں کی جانب سے اجلاس میں بریفنگ دی گئی۔ شہباز شریف نے ہدایت کی کہ صوبائی صدور اور رہنما صوبوں میں ضروریات کے حوالے سے تجاویز دیں۔شہباز شریف نے کہا کہ ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملے کے لئے پنجاب میں حفاظتی لباس اور ماسک تقسیم کئے ہیں۔ہم نے بلوچستان میں بھی کچھ مقدار میں حفاظتی لباس اور ماسک بھجوادیئے ہیں۔دیگر صوبوں کو بھی امدادی سامان کی ترسیل جلد شروع ہوجائے گی۔ مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر امیر مقام نے اجلاس میں صوبہ خیبر پختونخوا میں صحت کی سہولیات اور کورونا وائرس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔