ایران نے گیس پائپ لائن میں دھماکے کے باعث ترکی کو گیس کی سپلائی روک دی

منگل 31 مارچ 2020 21:40

ایران نے گیس پائپ لائن میں دھماکے کے باعث ترکی کو گیس کی سپلائی روک ..
تہران۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2020ء) ایران نے گیس پائپ لائن میں دھماکے کے باعث ترکی کو گیس کی سپلائی روک دی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ترکی میں ایران کی سرحد کے قریب دہشتگردوں نے گیس پائپ لائن کو نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

ایرانی گیس کمپنی کے ڈائریکٹر مہدی جمشیدی دانا نے بتایا ہے کہ منگل کی صبح دہشتگردوں نے ترکی کے ساتھ ایران کے بازارگن سرحد پر گیس پائپ لائن کو نشانہ بنایا جس کے بعد ترکی کو گیس کی سپلائی عارضی طور پر بند کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی یہاں پر گیس پائپ لائن کو دھماکوں کا نشانہ بنایا گیا ہے اور اس بات کا امکان ہے کہ واقعہ میں کردستان ورکرز پارٹی کا ہاتھ ہے۔ یورپی یونین، امریکہ اور ترکی کی طرف سے دہشتگرد گروپ کو بلیک لسٹ کرنے کے بعد پی کے کے گروپ گزشتہ دو دہائیوں سے ترکی کی حکومت کے ساتھ خونی تنازعات کا شکار ہے۔ ایران ترکی کو سالانہ 10 ارب مکعب میٹر گیس سپلائی کرتا ہے۔