وفاقی وزیر غلام سرور خان کا ملکاں بی بی ویلفیئر ٹرسٹ کا دورہ ، غریب خاندانوں کی مدد کیلئے ملکاں بی بی ویلفیئر ٹرسٹ کی خدمات کو سراہا

منگل 31 مارچ 2020 21:52

وفاقی وزیر غلام سرور خان کا ملکاں بی بی ویلفیئر ٹرسٹ کا دورہ ، غریب ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2020ء) وفاقی وزیر ایوی ایشن غلام سرور خان نے یونین کونسل کوٹھہ کلاں ٹو میں رکن صوبائی اسمبلی حاجی امجد محمود چوہدری کی والدہ کے نام پر ملکاں بی بی ویلفیئر ٹرسٹ کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کورونا کے باعث پیدا صورتحال سے متاثرہ غریب خاندانوں کی مدد کیلئے ملکاں بی بی ویلفیئر ٹرسٹ کی خدمات کو سراہا۔ ٹرسٹ کی جانب سے کورونا وائرس کے لاک ڈائون کی وجہ سے متاثرہ غریب دیہاڑی دار مزدور طبقات اور مستحق خاندانوں کیلئے راشن پیکیج تیار کئے جا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے موجودہ ملکی صورتحال سے نجات کیلئے دعا بھی کی اور متاثرہ غریب خاندانوں سے اظہار ہمدردی بھی کیا۔