وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز نے کورونا بارے ضروری معلومات حاصل کرنے کے لئے وٹس ایپ پر حکومت پاکستان کورونا ہیلپ لائن قائم کر دی

دنیا بھر کے ادارے پہلے سے وٹس ایپ پر کورونا وائرس کی معلومات فراہم کر رہے ہیں ، آئندہ دنوں اور ہفتوں میں مزید سروسز کا آغاز متوقع ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا

منگل 31 مارچ 2020 22:00

وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز نے کورونا بارے ضروری معلومات حاصل کرنے کے لئے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2020ء) وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز نے ملک کے طول و عرض میں کورونا کے بارے میں تمام ضروری معلومات حاصل کرنے کے لئے وٹس ایپ پر حکومت پاکستان کورونا ہیلپ لائن قائم کر دی ہے۔ منگل کو وزارت کی طرف سے یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق یہ ہیلپ لائن شہریوں کو کورونا کے بارے میں اپ ڈیٹ، خطرے کی صورتحال اور کورونا ٹیسٹ کے حوالے سے نزدیکی لیبارٹری کے بارے میں وٹس ایپ ہیلپ لائن پر مستند معلومات حاصل کر نے کا مرکز ہو گی۔

حکومت پاکستان کورونا وٹس ایپ ہیلپ لائن خودکار ’چیٹ بوٹ‘ سروس ہے جو شہریوں کو 24 گھنٹے وزارت صحت سے متعلق کورونا وائرس سے متعلق عمومی سوالات کے جوابات کے حصول کا موقع فراہم کرے گا۔ یہ سروس مقامی زبانوں انگریزی، اردو، پنجابی، پشتو، سندھی، بلوچی اور کشمیری زبانوں میں کورونا وائرس کی علامات اور روک تھام کے اقدامات، تازہ ترین تعداد اور دیگر مستند معلومات سے معلومات فراہم کرے گی۔

(جاری ہے)

وٹس ایپ ہیلپ لائن پر حکومت پاکستان کورونا ہیلپ لائن سے مفت معلومات حاصل کرنے کے لئے اپنے فون بک میں وٹس ایپ نمبر +92-300-1111166 کو ایڈ کرنا پڑے گا اورپیغام بھیجتے ہی مطلوبہ معلومات ملنا شروع ہو جائیں گی۔ اس کے بعد صارف مینو کا انتخاب کرسکتا ہے اور اس کے بعد مزید معلومات کے لئے وزارت صحت سے متعلقہ رہنمائی بھیجی جائے گی۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ اس مشکل وقت میں بہت اہم ہے کہ لوگوں کو مستند، بر وقت معلومات ملیں اور ان کے سوالات کے جوابات ملیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم واٹس ایپ پر کورونا وائرس ہاٹ لائن کے استعمال کے لئے ہر ایک کی حوصلہ افزائی کریں گے اور اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ وہ اس سروس جیسے سرکاری ذرائع پر انحصار کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھر پور تعاون پر فیس بک اور وٹس ایپ کے بھی شکر گزار ہیں تاکہ ایسے مشکل وقت میں اپنے دوستوں، فیملی اور کمیونٹیز کو بھی آگاہ رکھ سکیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہم وزارت قومی صحت کی خدمات کو مواصلاتی آلات سے لیس کر رہے ہیں تاکہ لوگوں کو درست معلومات فراہم کرنے میں ان کی مدد کی جاسکے اور وہ وائرس کے بارے میں قابل اعتماد ، بروقت صحت سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔ ’’ہیلپ لائن کو واٹس ایپ بزنس ایپلی کیشن کی طرز پر بنایا گیا ہے جسے ڈیجیٹل پاکستان ٹیم اور انفوبپ کے عالمی مواصلاتی پلیٹ فارم کے اشتراک سے بنایا گیا ہے، کوویڈ۔

19 کے بارے میں لوگوں کو بروقت اور تنقیدی معلومات فراہم کریں۔ عالمی ادارہ صحت، جنوبی افریقہ کا محکمہ صحت، آسٹریلیا، برازیل اور انڈونیشیا کیکومینفو جیسے دنیا بھر کے ادارے پہلے سے وٹس ایپ پر کورونا وائرس کی معلومات فراہم کر رہے ہیں اور آئندہ دنوں اور ہفتوں میں مزید سروسز کا آغاز متوقع ہے۔