پاکستان میں كورونا کے 17مریض ایک ساتھ مکمل صحتیاب ہوگئے

17مریضوں کےٹیسٹ 2 بار کئےگئے دونوں بار رپورٹ منفی آئی، ملک میں کورونا کے ایک ساتھ صحتیاب ہونے والی مریضوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے: لیاقت شاہوانی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 31 مارچ 2020 20:06

پاکستان میں كورونا کے 17مریض ایک ساتھ مکمل صحتیاب ہوگئے
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 31 مارچ2020ء) پاکستان میں كورونا کے 17مریض ایک ساتھ مکمل صحتیاب ہوگئے ہیں۔ ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کے مطابق كورونا وائرس کے 17مریضوں کو مکمل صحتیابی کےبعداسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ، مریضوں کو صحت یاب ہونے پر شیخ زید اسپتال سے ڈسچارج کیاگیا۔ لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ تمام 17مریضوں کےٹیسٹ 2 بار کئےگئے دونوں بار رپورٹ منفی آئے، ملک میں کرونا کے ایک ساتھ صحتیاب ہونے والی مریضوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔

اس سے قبل چیف سیکریٹری بلوچستان فضیل اصغر نے بتایا تھا کہ بلوچستان میں کورونا وائرس کے 158 کیسز رپورٹ ہوئے، 1800سے زائد زائرین کے ٹیسٹ کئے گئے اور 19 مریض صحتیاب ہوچکےہیں۔ چیف سیکریٹری بلوچستان کا کہنا تھا کہ دل کےعارضےمیں مبتلا ایک خاتون کی حالت تشویشناک ہے، کوئٹہ میں 8 لوگ گھروں میں آئسولیشن میں ہیں۔

(جاری ہے)

اب بلوچستان میں ایک ساتھ17مریض صحتیاب ہوگئے ہیں۔

اس سے قبل مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر نے بتایا ہتھا کہ کورونا کے ٹیسٹ پازیٹو آنے والے 15افراد میں سے 8صحتیاب ہوگئے ہیں۔ انہوں نے بتایا ہتھا کہ 15افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ پازیٹو آئے تھے ان میں سے 8افراد صحتیاب ہوگئے ہیں اور اب انکا کورونا ٹیسٹ نیگیٹو آگیا ہے۔ مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے مزید کہاتھا کہ خیبر پختونخوا میں کورونا کے مزید 29 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے صوبے میں کورونا مریضوں کی تعداد 221 تک پہنچ گئی‘انہوں نے کہاکہ سب سے زیادہ 16کیسز پشاور سے پانچ تفتان زائرین اور3کیسز لوئیر دیر سے رپورٹ ہوئے ہیں‘انہوں نے کہاکہ باجوڑ، بنوں، ڈی آئی خان، مردان اور مانسہرہ سے ایک ایک کیسز رپورٹ ہوئے۔

خیال رہے پاکستان میں کوروناوائرس کےمریضوں کی تعداد1865ہوگئی جبکہ وائرس سےاموات کی تعداد25 ہے اور ، کوروناوائرس سے صحت یاب مریضوں کی تعداد58ہوگئی ہے۔