عوام نے تعاون نہ کیا تو وبا سے جان چھڑانا مشکل ہوجائیگا، وزیراعلی سندھ

عوام سے اپیل کرتا ہوں براہ مہربانی گھروں میں رہیں، ہم اس بیماری کو آپ کی مدد سے ہی شکست دے سکتے ہیں، سید مراد علی شاہ

منگل 31 مارچ 2020 22:20

عوام نے تعاون نہ کیا تو وبا سے جان چھڑانا مشکل ہوجائیگا، وزیراعلی سندھ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2020ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کورونا جیسی وبا سے نمٹنے کے لیے عوام کا تعاون ضروری ہے، بغیر تعاون کے اس وبا کو شکست دینا مشکل ہوجائے گا۔اپنے ایک بیان میں وزیراعلی سندھ نے صوبے کی عوام سے ایک مرتبہ پھر احتیاط برتنے اور گھروں میں رہنے کی اپیل کردی۔

(جاری ہے)

وزیراعلی سندھ نے کہاکہ میں عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ برائے مہربانی گھروں میں رہیں، ہم اس بیماری کو آپ کی مدد سے ہی شکست دے سکتے ہیں۔

سید مراد علی شاہ نے کہاکہ اگر آپ کا تعاون نہیں رہا تو اس مرض سے جان چھڑانا مشکل ہوجائے گا۔ وزیراعلی سندھ نے کہاکہ منگل کو سندھ میں 627 کورونا کے کیسز ہیں، صوبے میں 272 زائرین ہیں جو کل مریضوں کا 43 فیصد بنتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ 62 کیسز ایسے ہیں جو باہر سے آئے ہیں اور جو کل کیسز کا 10 فیصد ہیں۔مراد علی شاہ نے کہاکہ مقامی منتقلی کے 293 کیسز ہیں جو کل کیسز کا 47 فیصد بنتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :