دنیا کو ظلم و ستم سے پاک عالمی نظام کی ضرورت ہے ،سینیٹرسراج الحق

منگل 31 مارچ 2020 22:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2020ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سمیت عالمی راہنمائوں کے نام لکھے گئے خط میں عالمی سربراہان کو دعوت دی ہے کہ اپنی تمام صلاحیتیں اور وسائل منصفانہ عالمی نظام کے قیام کے لیے وقف کردیے جائیں اور ہر طرح کے استحصال کا خاتمہ کردیا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے خط میں کہا ہے کہ کورونا وباء کی شکل میں حالیہ آفت انسانوں کو اپنے خالق کو پہچاننے اور اس کی جانب لوٹنے پر متوجہ کر رہی ہے .امیر جماعت اسلامی نے اپنے خط میں امید ظاہر کی ہے کہ سخت آزمائش کی یہ گھڑیاں دنیا کو اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرتے ہوئے راہ نجات دکھانے کا ذریعہ بنیں گی ۔