بلاول بھٹو زرداری کا جنگ گروپ کے چیئرمین میر جاوید الرحمن کے انتقال پر اظہار افسوس

منگل 31 مارچ 2020 22:39

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جنگ گروپ کے چیئرمین میر جاوید الرحمن کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور صدمہ کا اظہار کرتے ہوئے میر شکیل الرحمن سمیت سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین پیپلزپارٹی نے میر جاوید الرحمن مرحوم کی صحافت کیلئے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مرحوم جاوید الرحمن اپنے والد کی آزادی اظہار کی شاندار روایات کے امین تھے۔ انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور بلند درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔