صحافت کے بے تاج بادشاہ میر جاوید الرحمن کی وفات اہل صحافت کے لئے عظیم سانحہ ہے ،حافظ احمد علی

میر جاوید الرحمن اور ان کے اہل خانہ نے قیام پاکستان سے اب تک صحافت کے میدان میں پاکستان کی خدمت کی ان کی خدمات کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی

منگل 31 مارچ 2020 23:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2020ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکٹری حافظ احمد علی نے اپنے ایک بیان میںکہا ہے کہ میر جاوید الرحمن اور ان کے اہل خانہ نے قیام پاکستان سے اب تک صحافت کے میدان میں پاکستان کی خدمت کی ان کی خدمات کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی میر جاوید الرحمن کی وفات انکے خاندان کے لئے عظیم سانحہ ہے جو کبھی ختم نہیں ہوسکتا،اس عظیم سانحہ کے موقع پر میر جاوید الرحمن کو بھائی میر شکیل الرحمن کو فی الفور غیر مشروط طور پر رہا کیا جائے اور ان پر لگائے گئے بے بنیاد الزامات کو مسترد کیا جائے ۔

اللہ پاک مرحوم کو اعلی مقام نصیب فرمائے ان کے لواحقین کو اللہ پاک ہمت حوصلہ اور صبر جمیل عطا فرمائے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرجمعیت علماء اسلام سندھ کے امیر پیر عبدالمنان انورنقشبندی ،سیکٹری اطلاعا ت، مفتی عابد ،جمعیت علماء اسلام کراچی سرپرست اعلی ٰ پیر لیاقت علی شاہ ، جنرل سیکٹری علامہ مولاناحماد مدنی ،صاحب زادہ غلام مصطفی فاروقی ،عبدالستار بلوچ ، مفتی ظل الرحمن ،قاری سیف الرحمن،عبدالوہاب ا نقلابی ،مولانا اقبال اللہ ،حضرت ولی ہزاروی مولانا مشتاق عباسی ،خواجہ احمد یار خان اور دیگر علماء اکرام نے میر جاوید الرحمن کی وفات پر دکھ کا اظہار کیا ہے اور انکے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :