وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کامیر جاوید الرحمان کے انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار

منگل 31 مارچ 2020 23:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2020ء) وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے جنگ گروپ کے میر جاوید الرحمان کے انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

سعید غنی نے کہا کہ ہم اس غم کی گھڑی میں میر شکیل الرحمان ، انکی فیملی اور جنگ گروپ سے ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ میر جاوید الرحمان مرحوم پاکستان کی صحافتی تاریخ میں ایک بڑا کردار رہے ہیں، جو ھمیشہ یاد رکھا جائے گا۔اللہ تعالی مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :