کورونا وائرس کی وجہ سے لاکھوں بھارتیوں نے ہجرت کا فیصلہ کر لیا

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے اچانک لاک ڈاؤں کے بعد مزدوروں نے شہروں کو چھوڑ کر گاؤں جانے کا فیصلہ کر لیا

منگل 31 مارچ 2020 23:16

کورونا وائرس کی وجہ سے لاکھوں بھارتیوں نے ہجرت کا فیصلہ کر لیا
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مارچ2020ء) کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیاہوا ہے جس کے بعد اس کی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ابھی تک دنیا بھر میں اس سے متاثرہ افراد کی تعداد 7 لاکھ 86 ہو گئی ہے اور 38 ہزار افراد اس کی وجہ سے ہلاک ہو گئے ہیں۔ بھارت میں بھی کورونا وائر س نے اپنے قدم جما لئے ہیں جس کے بعد اس کی تباہ کاریو ں نے بھارت کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

انہی خطرات کومدنظر رکھتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ملک بھر میں لاک ڈاون کا اعلان کر دیا تھا جس کے بعد شہر کے مختلف مقامات پر احتجاج دیکھنے میں آیا تھا۔ لیکن اب مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق لاکھوں افراد نے ہجرت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ تقسیم ہند کے بعد ایسا پہلی مرتبہ دیکھنے میں آیا ہے کہ اتنے زیادہ لوگوں نے ایک ہی وقت میں ہجرت کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ہجرت کرنے والے افراد میں زیادہ لوگوں کی تعداد مزدوروں کی ہے جنہون نے کام نہ ہونے کی وجہ سے شہروں کو چھو ڑ کر گاوںجانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نریندر مودی کے اچانک لاک ڈاؤن فیصلے کی مخالفت دیکھنے میں آئی تھی جس کے بعد مجبورا بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو گزشتہ روز معافی بھی مانگنی پڑی تھی۔ کورونا وائر س کی وجہ سے دنیا کی ایک بڑی آبادی متاثر ہو رہی ہے، لوگوں کے روزگار متاثر ہو رہے ہیں، لوگوں کو ایک جگہ چھوڑ کر دوسری جگہ جانا پڑ رہا ہے۔

بھارت میں بھی کچھ ایسا ہی دیکھنے میں آیا ہے۔ 1.3بلین کی آبادی والا ملک بھارت بھی ساری دنیا کی طرح اس وقت کورونا وائر س کی لپیٹ میں ہے جس کے بعد اس نے مجبور کر دیا ہے کہ لوگ شہروں کو چھوڑ کر گاؤں میں چلے جائیں اور وہاں اپنی زندگیاں گزاریں۔ یاد رہے کہ اب تک دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد 7 لاکھ 86 ہو گئی ہے اور 38 ہزار افراد اس کی وجہ سے ہلاک ہو گئے ہیں۔ بھارت میں بھی کورونا وائر س نے اپنے قدم جما لئے ہیں جس کے بعد اس کی تباہ کاریو ں نے بھارت کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔