کورونا کے سبب صحت مند ماحول وقت کی اہم ضرورت ہے ، سلمان عبداللہ مراد

دین اسلام نے صفائی کو نصف ایمان قرار دیا ہے بد قسمتی سے اس سنہرے اصول پر غیر مسلموں نے زیادہ توجہ دی ا ور عمل بھی کیا مسلمانوں نے اسے صرف تقاریر اور درسی کتابوں تک محدود کردیا، چیئرمین ضلع کونسل کراچی

منگل 31 مارچ 2020 23:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مارچ2020ء) چئیرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبد اللہ مراد نے کہا کہ صفائی ہماری زندگی کا اہم جز ہی کورونا وائرس کے سبب صحت مند ماحول وقت کی اہم ضرورت ہے اس سے بیماریوں سے بھی بچائو کیا جاسکتا ہے دین اسلام نے صفائی کو نصف ایمان قرار دیا ہے بد قسمتی سے اس سنہرے اصول پر غیر مسلموں نے زیادہ توجہ دی ا ور عمل بھی کیا مسلمانوں نے اسے صرف تقاریر اور درسی کتابوں تک محدود کردیا وقت کے ساتھ اس کی اہمیت نمایا ہوئی تو اس پر توجہ دی گی ہم اس اصول کو عملی جامہ پہنانے کی کاوش کررہے ہیں حال ہی میں وزیر اعلٰی سندھ کی جانب سے انقلابی اقدامات کے اعلان کے بعد اس میں مزید تیزی آئی ہے صفائی ستھرائی کی ذمے داری حکومتی اداروں کی ہے لیکن عوام کو بھی اس میںکردار ادا کرنا ہوگا عموما دیکھنے میں آیا ہے کہ کچرے کی مخصوص جگہوں کہ بجائے خالی پلاٹ یا گلی کے کونے پر کچرا ڈال دیا جاتاہے جہاں سے گندگی جنم لیتی ہے ہم اس دفعہ صفائی کے ساتھ عوامی شعور کے لئے آگاہی پروگرامز بل ترتیب کررہے ہیں عوامی تعاون کے بغیر کوئی بھی کام اپنے نتائج سو فیصد نہیں دے سکتا ہے ہم نے اس کی ذمے داری اٹھائی ہیں جس میں کامیابی کے لئے پر امید ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صفائی کے مختلف امور کا جائزہ لیتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف آفیسر مسرور احمد میمن ،ڈسٹرکٹ انجنئیر فضل محمود گل، ڈپٹی ڈائریکٹر نیاز احمد پلیجو سینٹیشن آفیسر افضل لغای ودیگر بھی موجود تھے۔ چئیرمین نے مزید کہا کہ رمضان سے قبل اپنے ہر علاقے کہ صفائی کے مسائل کو حل کرینگے تا کہ رمضان کے پروگرامز پر بھر پور توجہ دی جاسکے اور ہمیشہ کی طرح امتیازی مقام حاصل کریں عملہ مین شاہراوں کو صاف کرنے کہ ساتھ اندورنی علاقوں کو بھی صاف کرے دور حاضر کی تمام تر سہولیات محکمے کو دے رہے ہیں ان کو اپنے فرائض احسن طریقے سے ادا کرنا چایئے غفلت کی صورت میں تادیبی کاروائی کرینگے اور اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب ومرمت کا کام بھی جاری ہے رفتہ رفتہ ہر شعبے میں بہتری لارہے ہیں کلین اینڈ گرین ضلع کونسل ہمارا وعدہ ہے جس کو حقیقت بنانے کے لئے اپنی تمام صلاحیتوں کو استعمال کررہے ہیں ۔

#

متعلقہ عنوان :