بلاول بھٹو کوشہباز شریف کا فون ،رونا وائرس کے بعد ملکی صورت حال کے معاملے پر گفتگو

بحران پر مل کر کام کرنے پر اتفاق، اپوزیشن لیڈر نیسندھ حکومت کے اقدامات کو بھی سراہا

منگل 31 مارچ 2020 23:29

,کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مارچ2020ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے فون کیا، دونوں راہنماؤں کے درمیان کرونا وائرس کے بعد ملکی صورت حال کے معاملے پر گفتگو ہوئی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شہباز شریف نے کرونا وائرس کے بحران پر مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا جبکہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کرونا وائرس کے بچاؤ کے حوالے سے سندھ حکومت کے اقدامات کو بھی سراہا، اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہناتھا کہ کرونا وائرس عالمی وبا ہے جسے مشترکہ کوششوں سے ہی شکست دی جاسکتی ہے۔