پنجاب حکومت کا ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

منگل 31 مارچ 2020 23:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مارچ2020ء) سیکرٹری صنعت و تجارت کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس منعقد ہوا۔جس میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا۔محکمہ انڈسٹریز، زراعت، خوراک، لائیو سٹاک اور پولیس پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔ ٹیموں کو روزانہ کی بنیاد پر خود وزٹ کرنے کی ہدایات کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اقدامات کی خود نگرانی کریں گے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری صنعت و تجارت کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں اشیائے خورونوش کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ سندھ سے بلا تعطل اشیاء کی فراہمی کا معاملہ طے کر لیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ پنجاب کے کسی بھی ضلع میں اشیائے خورونوش کی قلت نہیں ہے، بلا ضرورت اشیاء کی خریداری سے منافع خور متحرک ہوتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام اشیاء کی قلت سے متعلق کسی بھی افواہ پر کان نہ دھریں اورکسی جگہ اشیاء کی قلت ہونے پر فوری نشاندہی کریں۔ایڈیشنل سیکرٹری صنعت و تجارت اشعر زیدی، ڈی جی انڈسٹریز اور متعلقہ محکموں کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :