آٹے کی قلت سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، ملک محمد وزیر اعوان

منگل 31 مارچ 2020 23:46

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مارچ2020ء) پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر اور سابق ایم۔پی۔اے ملک محمد وزیر اعوان نے کہا ہے کہ آٹا کی قلت کی وجہ سے غریب عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔ آٹے کی وافر ترسیل نہ ہونے کے باعث وہ مخیر حضرات بھی مسائل کا سامنا کررہے ہیں جو موجودہ لاک ڈائون کے دوران آٹا خریدکرغریب غرباء میں تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے شہر میں ایک دومقامات پر آٹے کے ٹرک کھڑے کرکے آٹا کی قلت نہ ہونے کا تاثر دیا جارہا ہے۔لیکن یوٹیلٹی سٹور زاب بھی آٹا سے بدستور محروم چلے آرہے ہیں۔ حکومت اور ضلعی انتظامیہ کو ایسے انتظامات کرنے چاہئیں جس سے آٹا یوٹیلٹی سٹور ز سمیت تمام دکانوں پر بھی دستیاب ہو۔ اور ہر غریب امیر جہاں سے چاہئے آٹا حاصل کرسکے۔

متعلقہ عنوان :