کراچی پورٹ سے متصل علاقوں میں کے پی ٹی فائر بریگیڈ گاڑیوں کے ذریعے سپرے مہم کا آغاز

بدھ 1 اپریل 2020 00:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مارچ2020ء) وزیر اعظم عمران خان اور وزیر بحری امور علی زیدی کی جانب سے جاری احکامات کو بروئے کار لاتے ہوئے اور کرونا وائرس کے سلسلے میں تمام اقدامات اٹھانے کے تحت کے پی ٹی نے کراچی کے عوامی نمائندوں کے ساتھ رابطہ کرتے ہوئے پورٹ سے متصل علاقوں میں کے پی ٹی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں استعمال کرتے ہوئے سپرے مہم کا آغاز کردیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ سپرے مہم روزانہ کی بنیادوں پر جاری رہیگا۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی اس سلسلے میں عوامی نمائندوں اور چیرمین کے پی ٹی ریئر ایڈمرل جمیل کو آپس میں رابطے بڑھانے کا کہا ہے اور خواہش کا اظہار کیا ہے کہ رابطے بڑھا کر زیادہ سے زیادہ علاقوں میں کلورین واٹر کا سپرے کیا جائے۔ کے پی ٹی نے لیاری، جوبلی مارکیٹ، رنچھوڑ لائن، پرانا حاجی کیمپ، ہجرت کالونی، کیماڑی اور سلطان آباد کے علاقوں میں کلورین واٹر سپرے کیا ہے۔