وزیراطلاعات سندھ کی نگرانی مختلف علاقوں میں جراثیم کش سپرے جاری

بدھ 1 اپریل 2020 00:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مارچ2020ء) صوبائی وزیراطلاعات و بلدیات جنگلات وجنگلی حیات سیدناصرحسین شاہ نے موجودہ حالات کے پیش نظر کراچی کے اولڈ ایریا ،جوڑیا بازار ، کھجور بازار اور اطراف کے دیگرعلاقوں میں جراثیم کش ادویات کا اسپرے اپنی زیر نگرانی کروایا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت موجودہ کورنا وائرس جیسے موذی امراض سے واقف ہے اور عوام کو محفوظ رکھنے کے لئے شہر کی صفائی ستھرائی رکھنا بہت ضروری ہے اس لئے شہر کراچی سمیت ہر جگہ اسپرے کیا جائے گاتاکہ عوام کو خوبصورت ماحول اور پر کشش فضا فراہم کی جاسکے اور اس موذی مرض سے چھٹکارا ممکن ہو سکے اور جراثیم کش ادویات کا اسپرے عوام کو بہتر ماحول فراہم کرنے کا ضامن ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ ماحول کو خوش گوار بنانے کے لئے سندھ حکومت ترجیحی بنیادوںپر اقدامات کر رہی ہے تاکہ عوام کورونا وائرس کے موذی مرض سے نجات پا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو بہتر ماحول کی فراہمی سندھ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔