امریکہ نے ایران پر جوہری پابندیوں میں نرمی میں توسیع کر دی

روس، یورپی ممالک اور چینی کمپنیوں کو ایران کے ساتھ کام کرنے کی اجازت دے دی گئی

بدھ 1 اپریل 2020 00:07

امریکہ نے ایران پر جوہری پابندیوں میں نرمی میں توسیع کر دی
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مارچ2020ء) امریکا نے ایران کو جوہری پابندیوں پر دی گئی نرمی میں مزید توسیع کرتے ہوئے روس، یورپی ممالک اور چینی کمپنیوں کو ایران کے ساتھ کام کرنے کی اجازت دے دی۔ امریکا کے سیکریٹر اسٹیٹ مائیک پومپیو پابندیوں میں توسیع کے حوالے سے دستاویزات پر دستخط کیے تاہم انہوں نے ایران کے ایٹمی پروگرام پر پابندیاں جاری رکھنے کا عزم کیا۔

اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ترجمان مورگن اورٹاگس نے ایک بیان میں کہا کہ 'ایران کی جوہری سرگرمیوں کا پھیلاؤ ناقابل قبول ہے، ایرانی حکومت کی جوہری بدمعاشی عالمی امن و سلامتی کے لیے خطرات میں سے ایک ہی'۔رپورٹ کے مطابق ان معاملات سے باخبر سابق اور موجودہ عہدیداروں کا کہنا تھا کہ پومپیو نے پابندیوں میں نرمی کی مخالفت کی تھی جن میں 2015 کے جوہری معاہدے کے چند نکات شامل ہیں اور ٹرمپ انتظامیہ نے ان شقوں کو اب تک ختم نہیں کیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی عہدیداروں کا کہنا تھا کہ سیکریٹری خزانہ اسٹیون منوچن نے گزشتہ ہفتیہونے والے اندرونی مباحثے میں دلائل دیے تھے کہ کورونا وائرس کے باعث ایران پر پابندیاں عائد کرنے کے حوالے اتنظامیہ کو تنقید کا سامنا ہے۔خیال رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے گزشتہ ہفتے ایران کی 20 شخصیات اور اداروں پر مزید پابندیاں عائد کردی تھیں جن پر عراق میں مختلف ملیشیا کو امریکی تنصیبات پر حملوں کے لیے تعاون کرنے کا الزام عائد کردیا گیا تھا۔

امریکا نے ان پابندیوں کے باوجود عراقی حکومت کو ایران سے توانائی کے حوالے سے درآمدات جاری رکھنے کی اجازت دی تھی۔ یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2018 میں ایران سے جوہری معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کرکے بتدریج پابندیاں عائد کی تھیں جس میں معاشی پابندیاں بھی شامل تھیں۔