Live Updates

بغیر پالیسی کے لاک ڈاؤن سندھ میں بھوک اور اموات کا سبب بن رہا ہے ،جمال صدیقی

الحمدللہ گزشتہ دنوں سے وفاقی حکومت کراچی میں راشن تقسیم کر رہی ہے،پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی

بدھ 1 اپریل 2020 00:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مارچ2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان و رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے موجودہ صورتحال سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ الحمدللہ گزشتہ دنوں سے وفاقی حکومت کراچی میں راشن تقسیم کر رہی ہے بغیر پالیسی کے لاک ڈاؤن سندھ میں بھوک اور اموات کا سبب بن رہا ہے کراچی سے لاڑکانہ تک عوام کو راشن فراہم نہیں کیا گیا لاک ڈاؤن نے عوام کے چولہے ٹھنڈے کردیے مگر راشن کی تقسیم کا عمل شروع نہ ہوسکا لاک ڈاؤن عوام کو بھوک سے دوچار کررہا کے صوبہ سندھ کی عوام کے کھانے کی فکر آخر کون کریگا 2 کروڑ ہر ڈسٹرکٹ کو دینے کا اعلان کیا مگر فنڈز فعال نہیں کیے گئے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے تاحال علاقوں میں اسپرے کا عمل شروع نہیں ہوا سندھ حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں نے عوام دشمن ہونے کا ثبوت دے دیا سندھ حکومت میڈیا اور ٹویٹ کے ذریعے کورونا وائرس ختم کرنے کی کوشش کررہی ہے دکاندار لاک ڈاؤن کی آڑ میں مہنگے داموں ضروریات اشیاء فروخت کررہے ہیں صوبائی حکومت سے اچھے مخیر حضرات ہیں جنہیں عوام کی تکلیف کا احساس ہے خدارا سندھ حکومت اپنی کمپنی کی مشہوری کے بجائے عوام کو راشن دینے کی فکر کرے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات