حکومت قانون کی آڑ میں علماء و نمازیوں کیخلاف آمرانہ کاروائیاں بند کرے،اسد اللہ بھٹو
علماء کرام و نمازیوں کیخلاف قائم مقدمات کو فوری واپس لینے کا نوٹیفیکیشن جاری اور آئندہ ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے،صدرملی یکجہتی کونسلٍ سندھ
بدھ 1 اپریل 2020 00:09
(جاری ہے)
کورونا وائرس کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے علمائے کرام ودینی وسیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے اور ضلعی سطح پر ’’اینٹی کورونا کمیٹیز ‘‘تشکیل دی جائیں۔ پرنٹ ،الیکٹرانک اور سوشل میڈیا ایک طرف کورونا وائرس کے متعلق آگاہی دیتے ہوئے رجوع الی اللہ اور توبہ واستغفار کی طرف قوم کو مائل کرے اور دوسری طرف قومی یکجہتی کو فروغ دینے کی فضا بنائے۔
وفاقی اور صوبائی حکومتیں ملکر مستحقین کی امداد کیلئے شفاف اور فوری انتظامات کریں اور اس کیلئے مستحقین کا تعین وامداد کیلئے مکمل ضابطے کا اعلان کیا جائے ،نیز شفاف فہرستیں بنا کر جاری کی جائیں تاکہ اہل خیر حضرات وفلاحی تنظیمیں اس کے مطابق مستحقین کی امداد کرسکیں۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں اللہ کے گھروں مساجد اور دیگر عبادت گاہوں کی حرمت کوقائم رکھنے کی خاطر، مساجد اور شعائر اللہ کے انتظامات علماء کرام کے حوالے ہی رہنے دیئے جائیں۔تمام مسالک کے علماء کرام ومشائخ عظام اور حکمران و میڈیا قوم کو رجوع الی اللہ اور توبہ واستغفار کی تلقین کریں تاکہ اللہ کی ناراضگی کو دور کرکے کورونا وائرس سے نجات حاصل کی جاسکے ۔میڈیا کو رونا وائرس کے بارے میں آگاہی دیتے ہوئے عوام کو ہیبت زدہ کرنے کی بجائے قرآن وحدیث کی روشنی میں اس طرح کی آفات سے بچنے کیلئے حوصلہ افزا دینی پروگرام نشر کرے۔کرونا وائرس کے علاج کا موثر انتظام کیا جائے اور شفا یاب ہونے والوں کو صحت مند ہو نے کا سرٹیفیکیٹ جاری کیا جائے ۔ملی یکجہتی کونسل سندھ کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ اس وقت پاکستان سمیت پوری دنیا کو رونا وائرس کی زد میں ہے یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے انسانوں کیلئے بہت بڑی آزمائش ہے، دنیا بھر میں ہزاروں انسانی جانیں کورونا کی نظر ہوچکی ہیں،لاکھوں کی تعداد میں کورونا کے متاثرین موجود ہیں اور اس میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ،پاکستان میں کورونا وائرس پھیل رہا ہے جس سے ہر پاکستانی پریشان ہے، اس وقت رجوع الی اللہ ،توبہ واستغفار کی سخت ضرورت ہے۔علمائے کرام اور حکومت کے ساتھ اعلیٰ سطحی اجلاسوں کے مشترکہ لائحہ عمل اور اعلامیہ جات کے باوجود حکومت نے عجلت سے کام لیکر نماز جمعہ کے متعلق سخت اقدامات کیے ۔پولیس نے زبردستی مساجد بند کروائیں۔ علماء کرام ونمازیوں کیخلاف بلاجواز مقدمات بنائے اورعلماء، انتظامیہ و نمازیوں کو گرفتار کیا ۔اس طرح حکومت وپولیس نے قانون کا غلط سہارا لیا جس سے عوام کے اندر بے چینی پیدا ہوئی۔بعد ازاں جید علماء کرام ،دینی رہنمائوں کی کوششوں سے آئمہ کرام اور نمازیوں کو ضمانت پر رہا کیا گیا جبکہ اب ضرورت اس بات کی ہے کہ اس نازک موڑ پر کورونا سے نجات حاصل کرنے کیلئے قومی ہم آہنگی و دینی جذبہ کو فروغ دیتے ہوئے حکومت دینی رہنمائوں سے مشاورت پر عمل درا ٓمد کرے ۔اجلاس میں جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی ، ملی یکجہتی کونسل سندھ کے جنرل سیکریٹری قاضی احمد نورانی ، اسلامی تحریک پاکستان صوبہ سندھ کے صدر سید ناظر عباس تقوی،جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما سید عقیل انجم قادری ، جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما محمد اسفند یار خان ، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنما محمد انوار، نائب امراء جماعت اسلامی کراچی برجیس احمد ،مسلم پرویز ، راجہ عارف سلطان ،جماعت اسلامی کراچی کے سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری ، جمعیت اتحاد العلماء کے رہنما مولاناعبدالوحید ،امیر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کراچی کے محمد اعجاز مصطفیٰ ،ابو طاہر مریم ، جماعت اسلامی سندھ کے رہنما مجاہد چنا اور دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.