اقوام متحدہ کا ترقی پذیرمما لک کے لیے 25 کھرب ڈالر کے کورونا وائرس امدادی پیکیج کی فراہمی پرزور

بدھ 1 اپریل 2020 00:14

اقوام متحدہ کا ترقی پذیرمما لک کے لیے 25 کھرب ڈالر کے کورونا وائرس امدادی ..
نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2020ء) اقوام متحدہ نے ترقی پذیرملکوں کے لئے پچیس کھرب ڈالر کے کوروناوائرس امدادی پیکیج کی فراہمی پرزوردیا ہے تاکہ کوروناوائرس کے خطرے کے باعث مزیدمشکلات کی صورت میں اٴْن کی استعدادکارمیں اضافہ کیاجاسکے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق تجارت اورترقی کے بارے میں اقوام متحدہ کی کانفرنس کے ڈائریکٹربرائے عالمگیریت و ترقیاتی حکمت عملی رچرڈکوزل رائٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کوروناوائرس کی عالمی وباء کی روک تھام میں ابھی وقت لگے گاتاہم ترقی پذیر ممالک سمیت دنیاکی معیشتوں پراس کے انتہائی منفی اثرات مرتب ہونگے۔انہوں نے کہاکہ مہلک وائرس کے پیش نظر کئی ترقی پذیرملکوں میں صحت کابحران پیدا ہونے کاخدشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :