: وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ نے جنگ گروپ کے چیئرمین، پرنٹر اور پبلشر میر جاوید رحمٰن کے انتقال پر اظہارِ افسوس

منگل 31 مارچ 2020 22:10

(کراچی (آن لائن) وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ نے جنگ گروپ کے چیئرمین، پرنٹر اور پبلشر میر جاوید رحمٰن کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا میرجاویدرحمٰن اپنے والد میر خلیل الرحمن کی آزادی صحافت کے لئے کی جانے والی خدمات اور روایات کے امین تھی,امتیاز احمد شیخ نے اپنے بیان میں کہا کہ جنگ گروپ نے مرحوم میر جاوید رحمن کی سرپرستی میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں جدت سے منفرد طرز کی داغ بیل ڈالی , صحافت کے میدان میں مرحوم میر جاوید رحمن کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی رب العالمین مرحوم میر جاوید رحمن کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عنایت کرے دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان پیپلز پارٹی لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ #