'راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سینیٹری ورکرز، آپریشنل سٹاف اورکمیونیکیشن ٹیم کے ارکان موجودہ حالات میں انسانی جذبے اور ہمت کیساتھ کا م میں مصروف

منگل 31 مارچ 2020 22:10

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مارچ2020ء) راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سینیٹری ورکرز، آپریشنل سٹاف اورکمیونیکیشن ٹیم کے ارکان موجودہ حالات میں بھرپور انسانی جذبے اور ہمت کیساتھ فیلڈ میں موجود ہیں اور انکا شہریوں کے نام پیغام ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں ،ہم آپکو اس وائرس سے بچانے کیلئے باہر موجود ہیں،آپکا گھروں میں رہنا آپکو اور دیگر شہریوں کو محفوظ رکھنے میں مددگار ثابت ہو گا،راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی طرف سے شہریوں کو کرونا وائرس سے تحفظ دینے کیلئے شہر بھر میں مختلف علاقوں میں سڑکوں،بازاروں کی مکینیکل واشنگ کا کا م جاری ہے،منگل کے روز راجہ بازار،ائیرپورٹ،گلزار قائد،راول روڈ،کھنہ بازار روڈ،اقبال روڈ،فوارہ چوک،لیاقت روڈ،کرال چوک ٹو ائیرپورٹ ،مری روڈ ٹو راول چوک،چونگی 8سے کھنہ پل کلرسیداں میں سڑکوں،بازاروں کو کلورین واٹر سے دھویا گیا،جبکہ لیاقت روڈ،یوسی 4،یوسی 45جاوید کالونی،یوسی 43سیکٹر بی،یوسی 28،بنی چوک،جامع مسجد روڈ،کلرسیداں،ٹیکسلا،مری اور کہوٹہ میںجنرل سٹورز،میڈیکل سٹورز ،بینکوں اور دیگر ضروری پبلک مقامات پرآنیوالے شہریوں کے درمیان مناسب فاصلہ رکھنے کیلئے چونے سے نشانات لگائے گئے، جبکہ راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرزکی طرف سے ایرڈ یونیورسٹی ،گارڈن کالج ،فاطمہ جناح یونیورسٹی ،وقارالنساء کالج ،ہوتھلہ کہوٹہ ،پنجاب کالج گوجر خان،مری میں قائم کرونا وائرس آئیسولیشن اور قرنطینہ مراکز میں صفائی کی گئی اور ویسٹ کو ٹھکانے لگایا گیا ،جبکہ مینیجرز آپریشنز سید حسن سردار،محمد جلال،عامر یونس نائیک نے صفائی کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ان مراکز کے دورے بھی کئے،شہرمیں راجہ بازار میں قائم شیلٹر ہوم،یوسی 3میں بھی صفائی کا معائنہ کیا گیا ،اسکے علاوہ راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی طر ف سے کرونا سے بچائو کے حفاظتی اقدامات سے متعلق شہریوں کو گھر گھر آگاہی فراہم کی جا رہی ہے،شہریوں کے نام پیغام ہے کہ وہ اپنے ہاتھوں کو بار بار دھوئیں،کھانستے ،چھینکتے ہوئے کہنی آگے رکھیں یا ٹشو پیپر کا استعمال کریں اور اسے ڈسٹ بن میں ڈال دیں،ہاتھوں کی صفائی اس وائرس سے بچائے رکھنے میں معاو ن ثابت ہو گی،بلا ضرورت گھروں سے باہر نکلیں،ضرورت کے وقت باہر جانے پر دوسروں سے مناسب فاصلہ برقرار رکھیں،ہمارے ورکرز نے مخصوص پبلک مقامات پر چونے سے نشانات لگا دیئے ہیں،ان کا ضرور استعمال کریں،تاکہ آپ اور دیگر شہری محفوظ رہیں، راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے شہر کی سڑکوں ،گلیوں ، ہسپتال، مساجد،راولپنڈی اور اسکی تحصیلوں میں کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے قائم قرنطینہ اور آئیسولیشن مراکزکو کلورین واٹر سے خوب اچھی طرح دھویا جا رہا ہے تاکہ کسی قسم کے جراثیم نہ رہیںاسکے علاوہ پبلک مقامات پر شہریوں میں ایک مناسب فاصلہ برقرار رکھنے کیلئے نشانات لگانے کا کام راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرز کر رہے ہیں،شہریوں نے بھی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی طرف سے شہر کی سڑکوں ،گلیوں کو دھونے اور دیگر صفائی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرز خراج تحسین کے مستحق ہیں،جو ان مشکل حالات میں بھی خود کو خطرے میں ڈال کر ہمارے لئے ماحول کو صاف ستھرا اور جراثیم و بیماریوں سے پاک بنا رہے ہیں،جبکہ ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اویس منظور تارڑ نے کہا ہے کہ شہر کی صفائی ستھرائی کیلئے ہم اور ہمارے ورکرز فیلڈ میں ہیں ،آپ بحفاظت اپنے گھروں میں رہیں،صفائی ستھرائی کا خاص اہتمام کریں ،ہاتھوں کو بار بار دھوئیں،گھر سے باہر جانے سے گریز کریں،ہم نے شہر کی صفائی کے زریعے شہریوں کو بیماریوں سے بچانے کا عزم کر رکھا ہے ،ہمارے ورکرز ،آپریشنل سٹاف فیلڈ میں موجود ہے اور صفائی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، شہریوں کے تحفظ کیلئے راولپنڈی شہر اور اسکی تحصیلوں میں صفائی ستھرائی اور سڑکوں،گلیوں اور بازاروں کو کو کلورین ملے پانی سے دھونے کا عمل جاری ہے،ساتھ ساتھ کرونا وائرس آئیسولیشن مراکز اور قرنطینہ سنٹرزکی بھی صفائی ستھرائی اور دھلائی روزانہ کی بنیادوں پر کی جا رہی ہے،راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرز دو دو شفٹوں میں یہاں صفائی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں،مکینیکل سوئیپنگ اور واشنگ پر زیادہ توجہ دی جا رہی ہے،اسکے ساتھ ضروری پبلک مقامات کی بھی کلورین واٹر سے دھلائی کی جا رہی ہے،اسکے علاوہ اشیائے ضرورت کی دکانوں کے سامنے چونے سے نشانات بھی لگائے جا رہے ہیں تاکہ خریداری کے وقت شہری ایک دوسرے اور دکاندار سے مناسب فاصلہ برقرار رکھیں،اسکے علاوہ صفائی کی مانیٹرنگ کیلئے آپریشن سٹاف ارکان مختلف علاقوں کا دورہ کر کے صفائی کی صورتحال کا جائزہ بھی لے رہے ہیں ۔